rki.news
لاہور (پ ر): اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا ابراہم اکارڈز کا حصہ بننے اور نا جائز صہیونی ریا ست اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے اشارے دینا انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ با ت تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ با نی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے قیا م پاکستان کے فوراً بعد یہ بیا ن دے کر کہ ــ’’اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے‘‘اور پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا ،مملکت خدادادپاکستان کی ناجائز صہیونی ریا ست اسرائیل کوکبھی تسلیم نہ کرنے کی مستقل اور اٹل ریاستی پالیسی کو بیان کر دیا تھا ۔پھر یہ کہ اس سے کئی سال قبل تحریکِ پاکستان کے دوران اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ :’’جب تک ایک بھی مسلمان مرد اور عورت زندہ ہے،فلسطینیوں کی سر زمین پر یہودی ریاست کے وجود کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں ‘‘۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیا قت علیٰ خان شہید کے دورۂ امریکہ کے دوران جب ایک یہودی میزبان نے یہ کہا کہ پاکستان ایک نوزائیدہ ریاست ہے اور اگر وہ اسرائیل کو تسلیم کرلے تو اُس کے لیے خزانوں کے منہ کھول دیے جائیں گے تو جواب میں شہیدِ ملت نے یہ ایمان افروز جملہ ادا کر کے صاف انکار کر دیاتھاکہ: “Gentlemen, Our souls are not for sale”۔امیر تنظیم نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مغربی ممالک کی تاریخ نسل کُشی کے اندوہناک واقعات سے بھری پڑی ہے اوراب وہ غزہ میں جاری مسلمانوں کی نسل کُشی میں اسرائیل کی مکمل معاونت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی حوالے سے بھی یہود کو ’’مغضوب علیھم ‘‘ قرار دیا گیا ہے اور اُن کی سیاہ تاریخ کو قران پاک میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ۔ پھر یہ کہ یہود کی بحیثیت اُمت مسلمہ معزولی کے بعد اب قبلہ اوّل اور ارضِ مقدس کی تولیت کا مسلمانوں کے علاوہ کسی کو کوئی حق حاصل نہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ حیرت اور افسو س کا مقام ہے کہ اِن تمام شواہد اور جوازوں کے باوجود پاکستان میں ہر کچھ عرصہ بعد نا جائز صہیونی ریا ست اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بحث چھیڑدی جاتی ہے جو انتہائی شرناک ہے ۔اگر آج پاکستان ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرلیتا ہے تو کل کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف کس منہ سے آواز بلند کرے گا ۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومتی عہدیداران کو، جن کے ذریعے اس بحث کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کے غیور عوام کبھی اپنے فلسطینی بھائیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انھوں نے علماء کرام اور دینی جماعتوں سے اپیل کی کہ نا جائز صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے راہ ہموار کرنے کی اس کو شش کے خلاف متحد ہو جائیں اور اس مذموم مقصد کے خلاف بنیا ن مرصوص بن جائیں ۔ پاکستان کی ناجائزصہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی اٹل ریاستی پالیسی پر نہ آج یو ٹرن لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے اور نہ مستقبل میں ، چاہے عرب ممالک سمیت ساری دنیا ہی اسے تسلیم کیوں نہ کر لے۔
جاری کردہ
رضاء الحق
مرکزی ناظم نشرو اشاعت
Leave a Reply