پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات سمیت پاکستان سوشل کلب سابقہ ہر دلعزیز چئیرمین میاں محمد منیر اور ان کی ٹیم کی جانب سے مسقط المروج گرانڈ ھوٹل میں 21 نومبر 2024 کی شام کو عظیم الشان طریقے سے منائی گئی.
اس محفل کے مہمان *خصوصی صاحب السمو جناب عالی مقام السید سالم بن علي آل سعید سابق نائب گورنر مسقط تھے۔جبکہ مہمانان اعزاز میں الشیخ نجیب بن صالح بن محمد الزدجالي رکن مجلس شوری مطرح، مسقط، اور جناب محترم الشیخ سید فیاض علي شاہ شیخ پاکستانی کمیونٹی اور ان کے ساتھ فہد الزباري عراق کے شہزادے نے خصوصی شرکت فرمائی
تقریب میں مسقط میں ازبکستان کے ویزا کونسل جورا بیک ( Jura Bek) نے بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائی.
نظامت کے فرائض عابد مغل، عذرا علیم اور مقبول احمد شیخ اور ناصر معروف نے نہایت عمدہ انداز سے نبھائے.
تقریب کا آغاز عابد مغل نے تلاوت کلام پاک سے کیا. اس کے بعد عمان اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے
تقریب عمان کے 54 ویں قومی دن کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی پاکستان کمیونٹی کی جانب سے تمام عماني معززين كا خير مقدم اور عمان کی ترقی اور پاکستانیوں کی جانب سے اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر عربي زبان ميں اظہار خیال کیا گیا
اس تقریب سے الشیخ سید فیاض علي شاہ، الشیخ نجیب بن صالح بن محمد الزدجالي، فہد الزباري جو کہ عراقی شہزادے ھیں اور آجکل حکومت عمان کے مہمان ھیں ان تمام معزز مہمانوں نے حکومت عمان کی عوام کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی اور عمان کی درجہ بہ درجہ ترقی کے مراحل بیان کیے. اگلے مرحلے میں کاشف زعیم اور ٹیم کی تیار کردہ عمان کے بارے میں ڈاکومنٹری اسکرین پر پیش کی گئی جو پاکستانی بھائیوں سے عمان کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے
اس کے بعد شبیر احمد ندیم کو الوداعی کلمات اور مہمانوں کی آمد پر شکرگذاری کے اظہار کے لئے دعوت دی گئی.
آخر میں کیک کٹنگ کی رسم کے لئے تمام عمانی معززین کے ساتھ میاں منیر، یاسین بھٹی، چوہدری اشرف، شاھد بشیر اور پروگرام کے آرگنائزرز چودھری عباس، شبیر احمد ندیم، ناصر معروف، عبدالرحمن گلو، کاشف زعیم، سید شارف عطاء اللہ ، کلیم اختر، محمد رضوان ، مقبول احمد شيخ اور عابد مغل، عمران اقبال شامل
خوشی کے اظہار کے لئے آرگنائزرز اور دوستوں نے عمانی میوزک پر علاقائی رقص کیا.
عمان کے 54 ویں قومی دن کو عظیم الشان انداز میں منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں کمیونٹی کے تمام طبقات سے جید اور باوقار، کاروباری و نوکری پیشہ شخصیات نے شرکت فرمائی ۔
Leave a Reply