تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان : اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔

Articles , / Monday, May 27th, 2024

ازقلم: مس شکریہ ہدایت پھولنگر
ہم یہ جملہ( اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے) سالوں سے سن رہے ہیں مگر کیا کبھی ہم نے اس پر غوروفکر بھی کیا ہے؟جس قدر ہم مغربی رسومات کو اپنا ریے ہیں ممکن ہے کہ عنقریب ہماری new generation اسلام کے عقائد ونظریات اور تعلیمات سے بے خبر ہو گی۔انہیں مغرںی رسومات اور مذہںی رسومات میں فرق بھی نہیں پتہ ہوگا۔۔لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ آج ہم غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے سے بھی ڈرتے ہیں کیونکہ ہم یہ سوچتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے جبکہ ہمیں اُس پاک ذات کو راضی کرنا ہے جس کے قبضے میں ہر ذی روح ہے۔نکاح بہت آسان سنت ہے مگر ہم نے آج اِسے خود ہی بہت مشکل بنا دیا ہے۔نکاح کے لیے لڑکے کے پاس گھر، گاڑی اور ںینک بیلنس کا ہونا ضروری سمجھتے ہیں اور لڑکی کے نکاح کے لیے اس کے والدین کا لڑکی کو بے شمار جہیز کے ساتھ رخصت کرنا ہی مناسب شادی سمجھا جاتا ہے۔ہمارے لیے کس قدر شرم کی بات ہے یہ کہ ہم اِس نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ( جو سرکارِ دوعالم ہیں اور جن کے ایک اشارے پر چاند دو ٹکڑوں میں ہو سکتا ہے) کی اُمت ہونے کے باوجود ان کی تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہیں۔بات یہ ہے کہ ہم نے اپنی سوچ کو مغربی سانچے میں ڈھالنے کے ساتھ ساتھ مغربی رسومات کو بھی بہت فروغ دے لیا ہے جیسا کہ انکاح یعنی شادی سے پہلے برائڈل شاور، ڈھولکی، مایوں، مہندی وغیرہ جیسی کوئی بھی رسم اسلام کی روح سے ثابت نہیں ہے۔بہت سے لوگوں کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ خوشی کا موقع ہے خوشی celebrate کرنے کے لیے تھوڑا شغل میلہ لگایا ہے تو سوچیں کیا خوشیاں منانے کے لیے یہی مغربی رسومات ہی رہ گئ ہیں؟ کیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیٹیوں کی خوشیوں کو اس طرح celebrate کرتے تھے کیا انہیں اپنی سب سے چھوٹی بیٹی جنت کی عورتوں کی سردار حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے پیار نہیں تھا؟ انہوں نے انکی خوشیوں کو کبھی اسلام کے دائرے سے باہر کیوں نہیں منایا ؟ پھر ہم کیوں انہیں چھوڑ کر جو راتوں کو ہمارے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے رو رو کر دعائیں کرتے رہے ، کیوں مغربی رسومات کے پیروکار ہو رہے ہیں؟ جن لوگوں کا سوچ کر آپ شادی بیاہ پر ایسی تقریبات رکھتے ہیں روز آخرت ان میں سے کوئی بھی آپ کو جانتا تک نہیں ہو گا۔خدارا لوگوں کے لیے نہیں اللّٰہ تعالیٰ کے لیے جییں۔اللّہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق چل کر تو دیکھیں پھر اگر اس دنیا میں نقصان اُٹھانا بھی پڑا تو روزآخرت میں اللّٰہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اس کا دوگنا اجر دیا جاۓ گا۔۔۔A


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International