نام: شکیلہ ابراہیم
شہر: لاہور
حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ صاحب ایمان بندہ اپنے اچھے اخلاق سے ان لوگوں کا درجہ اختیار کر لیتا ہے جو رات بھر نفل نماز پڑھتے ہوں۔
رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ ” تم سب میں مجھ کو زیادہ محبوب اور آخرت میں سب سے مجھ سے قریب وہ شخص ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں گے اور تم سب میں مجھ کو زیادہ برا لگنے والا اور آخرت میں مجھ سے سب سے زیادہ دور رہنے والا وہ شخص ہے جس کے اخلاق برے ہوں۔
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا ایمان والوں میں زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں زیادہ اچھے ہوں۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ اپنی دعا میں اللہ تعالٰی سے عرض کیا کرتے تھے ” اے میرے اللہ تو نے اپنے کرم سے میرے جسم کی ظاہری بناوٹ اچھی بنائی ہے اسی طرح میرے اخلاق بھی اس اچھے کر دے” ۔
روایت ہے کہ بعض صحابہ نے عرض کیا کہ رسول اللہ، انسان کو جو کچھ عطا ہوا ہے اس میں سب سے بہتر کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ اچھے اخلاق۔
حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے جو آخری وصیت مجھے کی تھی جبکہ میں نے اپنا پاوں اپنی سواری کی رکاب میں رکھ لیا تھا۔وہ یہ تھی کہ آپ نے فرمایا۔لوگوں کیلئے اپنے اخلاق کو بہتر بناو یعنی بندگان خدا کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش او
Leave a Reply