Today ePaper
Rahbar e Kisan International

غزل

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Thursday, July 10th, 2025

rki.news

اپنوں سے نفرت ہے۔
غیروں سے الفت ہے۔

نفرت لے کر دل میں۔
چاہت کی حاجت ہے۔

دنیا فتح میں کر لوں۔
انساں کی حسرت ہے۔

باتوں میں اک نرمی۔
لفظوں میں شدت ہے۔

جینا وحشت سمجھے۔
مر نا کیا راحت ہے ؟

بستی راس نہ آئے۔
صحرا کی چاہت ہے۔

پاک ۔۔مقدس۔۔ جینا۔
دل کی اک حرمت ہے۔

اپنے نظر نہ آئیں۔
دنیا سے رغبت ہے۔

ساجد جینا مشکل ۔
مرنے کی ہمت ہے ؟

نواز ساجد نواز
موضع حسوکے
فیصل آباد


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International