rki.news
جہاں پہ پھولوں کو ہونا تھا کوڑے کرکٹ کا ملبہ تھا
ازادی کا جشن مناؤ میرا تو گھر بار لٹا تھا
کس نے خوشی کے نغمے گائے کس کو پاکستان ملا تھا
میرے بچے پوچھ رہے ہیں یہ تھا جس کا خواب دیکھا تھا
قتل و غارت سے بچ کر بھی قتل و غارت ہی ہونا تھا
میں نے پنجرے کے اندر سے اڑتے پنچھی کو دیکھا تھا
اپنے لوگوں کے ہاتھوں سے وحشت کا ماحول بنا تھا
کتے حویلی سے نکلے تھے وہ اک لڑکی کا لاشہ تھا
اپنی آزادی پر اظہر پھر سرداروں کا قبضہ تھا
اظہر عباس
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International
Leave a Reply