جگہ دل میں بنا نہیں سکتے
تم کو پاکر بھی پا نہیں سکتے
چھوڑ جانے کا ہے ارادہ بھی
چھوڑ کر بھی تو جا نہیں سکتے
تم بچھڑ جاؤ گے سہولت سے
ہم یہ پتھر اٹھا نہیں سکتے
اپنا دکھ بھی بڑا عجب دکھ ہے
جس کو چاہیں بتا نہیں سکتے
ہم نے سب کچھ مٹا دا لیکن
نقش تیرے مٹا نہیں سکتے
آپ سے کس قدر محبت ہے
آپ ہی کو بتا نہیں سکتے
ایک ہلچل ہے اپنے سینے میں
جس کو شعروں میں لا نہیں سکتے
۔۔ راشد علی عادل ۔۔



