تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

قابل ذکر

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, April 28th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور۔۔پیارے قارئین!میرے پیارے بھائی حاجی عبدالمناف صاحب جو خدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشار رہتے ہیں نے ایک مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق 25اپریل 2024قائدتحریک ترقی و کمال پاکستان جناب میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر صاحب نے ہری پور کا تاریخ ساز دورہ کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں ۔ موصوف عبدالمناف چیف آرگنائزر تحریک ترقی و کمال پاکستان اور جذبہ خدمت انسانیت سے سرشار محترم اخترجلیل کوآرڈینیٹر ہزارہ ڈویژن تحریک ترقی و کمال اور سراج الحق میڈیا سیل تحریک ترقی و کمال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس تاریخ ساز دورہ میں موصوف نےضلع ہریپور کی حطار صنعتی زون کی ان تمام صنعتوں سے نکلنےوالے زہریلے موادکابذات خودمشاہدہ کیا جوگذشتہ کئی سالوں سے ہریپور کی مختلف آبادیوں میں گیس اور مائع کی صورت میں موت بانٹ رہی ہیں اور حیات انسانی کے لیے زہر قاتل ہیں۔ زہر ناک آلودگی سے پریشان مالکان ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔کیونکہ زندہ رہنے کے لیے انسان کو صاف ستھرے ماحول اور خوشگوار فضا کی ضرورت ہوتی ہے جس کا فقدان ہوتا جا رہا ہے اور حکومتی سطح پرماحول کوان آلودگیوں سےپاک رکھنے اور انسانیت کی آسانی اور بہتری کے لیے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں جو مشاہدات سامنے آۓ ان کی روشنی میں فیکٹری مالکان کو ضوابط کا پابند بنایا جاۓ۔موصوف نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوۓ کہا کہ انسانیت کی بقاء کے لیے ہر حال میں ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلوانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور متاثرین کی کمیٹیاں بناکر علاقہ کے باسیوں کو زہر آلود صورتحال سے نجات دلانے کے لیے منظم طریقے سے اقدامات کیے جائیں تاکہ اس علاقہ کے عوام صاف ستھرے ماحول اور خوشگوار فضا میں زندہ رہ سکیں۔
اس عزم کا اظہار میجرجنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر صاحب نے حطار۔ڈنگی۔جھاڑاں۔دیدن۔اور کانگڑہ کالونی میں عوامی اجتماعات سےخطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حکومتی ذمہ داران کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے کے لیے ان سے ملاقاتیں کریں گے اور اس خطرناک صورتحال کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن سعی کی جاۓ گی۔اس بات کے تناظر میں دیکھا جاۓ تو موصوف نے خدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر علاقہ صنعت وحرفت کا دورہ کیا اور مختلف دیہات میں بھی عوامی حلقوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔یہ انتہائی خوش آئند بات ہے زندگی کے سفر میں انسانیت کو درپیش مسائل سے نجات کے لیے ان کے حق میں آواز بلند کرنا ۔امید کی جا سکتی ہے کہ موصوف نے مشاہدات کی روشنی میں جو صورتحال بیان کی اس پر حکومتی سطح پر توجہ دی جاۓ گی اور اس علاقہ میں جہاں ماحولیاتی آلودگی کے سلگتے مسائل درپیش ہیں انسانیت کو اچھا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔زندگی سے پیار کی ضرورت ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ جن حالات کا سامنا عوامی حلقے کر رہے ہیں ان پر توجہ دی جاۓ اور پائیدار حل کے لیے منصوبہ بندی بھی کی جاۓ۔حاجی عبدالمناف کی زندگی تو خدمت انسانیت کی تصویر ہے۔اس پر شکریہ بھی ادا کیا جاتا ہے جن کی کاوشوں سے موصوف نے حطار صنعتی زون کا مشاہدہ کرنے کے لیے قیمتی وقت دیا۔گل جان خان نے بھی ایک جذبہ سے مہمان خصوصی اور ان کے قافلہ میں شامل مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔موصوف فرخ بشیر صاحب انسانیت کی خدمت اور محبت پر یقین رکھتے ہیں۔امیر اور غریب کی تفریق نہیں بلکہ عالمگیریت کے علمبردار ہیں۔موصوف اس بات کے قائل ہیں بقول شاعر:.
دردِ دِل کے واسطے پیدا کیا انساں کو


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International