rki.news
قدر دان ڈیجیٹل چینل اور ادبی تنظیم پاکستان کے زیرِ اہتمام معروف شعراء کی شرکت
—
رپورٹ
فیصل آباد (نواز ساجد نواز) قدر دان ڈیجیٹل چینل اور قدر دان ادبی تنظیم پاکستان کے باہمی تعاون سے قصور کے ایک نجی ہال میں “بزمِ قدر دان” کے عنوان سے ایک شاندار مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے معروف شعراء، ادیب اور اہلِ ذوق شخصیات نے شرکت کی شعراء نے اپنے دل موہ لینے والے کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے، جبکہ حاضرینِ محفل نے بھرپور داد دے کر شعراء کے فن کو سراہامشاعرے کی صدارت معروف شاعر نذیر حسین نذر نے کی۔ دیگر ممتاز شعراء میں سلیم آفتاب سلیم، جی ایم ساقی، محمد صدیق جوہر، اسد اللہ ارشد، محمد سعیدالزماں ساجد، حمید ناصری، نذیر جوئیہ، محمد عامر صدیقی، عبدالرزاق محسن، ملک عارف علی، چوہدری سلیم ایڈووکیٹ اور منظور شاہد شامل تھے۔تقریب کے دوران تمام شرکاء نے علم و ادب کی خدمت کے لیے قدر دان ڈیجیٹل چینل کے قیام پر اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ندیم وقاص کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ادبی حلقوں کا کہنا ہے کہ “قدر دان ڈیجیٹل چینل” کا آغاز ادب و ثقافت کے فروغ کی سمت ایک خوش آئند اور مثبت قدم ہے، جو نوجوان نسل کو ادب و فنون سے جوڑے رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Leave a Reply