رہبر کسان انٹرنیشنل ڈیسک! دوحہ قطر میں ستائیسویں ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پاکستان کی ترجمانی کے لئے کوچ فواد الرحمن کی قیادت میں 4 رکنی پاکستانی ٹیم شرکت کر رہی ہے۔ پاکستانی کوچ فواد الرحمان نے خوشگوار ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ۔کہ قومی ٹیبل ٹینس یوتھ ٹیم میں کھلاڑی جن میں حور فواد، کلثوم خان ، طہ بلال ، عباس امجد اور مینیجر محمد راشد شامل ہیں ۔
ٹیبل ٹینس ٹیم کے کوچ فواد الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ اپنے مثبت رویے اور اچھے اخلاق سے پاکستان کی نمائندگی کریں ۔ چیمپئین شِپ کیلئے قطر جانے کی تیاری کے حوالے سے حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ قطر میں جاری اس ایوںت میں پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنے پیسوں سے ٹکٹ خرید کرکے یہاں کھیلنے آئے ہیں ان میں ایک میل اور فی میل کا تعلق لاہور سے ، جبکہ ایک کھلاڑی سوات سے اور ایک کھلاڑی کا تعلق کراچی سے ہے ۔ کوچ فواد کا مزید کہنا تھا کہ ہم جیتیں یا ہاریں ہماری کامیابی پاکستان کے نام ہے۔ لیکن ہمیں ارباب احتیار سے کچھ نہیں ملتا۔ کوچ نے بتایا کہ ٹیبل ٹینس کا شوق ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ کھیل چُنا اور انکے بچے بھی اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں اور اُنکی بیٹی حور فواد بھی اس ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اُنکی بیٹی پاکستانی تاریخ کی واحد کھلاڑی ہے جس نے ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ
کینٹنڈر ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ فواد نے مزید بتایا کہ قطر کی اس چیمپئین شپ میں کل اٹھارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں مگر اُنکا گول صرف پاکستان ہے ۔ فواد الرحمٰن نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ اگر ہم کرکٹ میں جاتے تو شاید اپنا نام نہ بنا پاتے بلکہ پاکستانی کرکٹ کا نام بناتے لیکن ہم جس سپورٹس میں ہیں اگر ہم نے کچھ اچھی کارکردگی دکھائی تو لوگ ایک دن اس کھیل کو ہمارے نام سے جانیں گے۔ جیسے جہانگیر خان کی وجہ سے اسکواش کو جانا جاتا ہے ۔ عمران خان ، وسیم اکرم ، شاہد آفریدی ، وقار یونس یہ سب کرکٹ سے پہچانے جاتے ہیں جبکہ جہانگیر خان کی وجہ سے لوگ اسکواش کو پہچانتے ہیں اور محمد یوسف کی وجہ سے لوگ اسنوکر کو پہچانتے ہیں۔ تعلیم کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کوچ فواد الرحمٰن نے کہا کہ میری بڑی بیٹی نے ٹبیل ٹینس اس لئے کھیلنا کم کیا کہ اسے ڈاکٹر بننا ہے تو اُسکا پورا دھیان تعلیم پر ہے جبکہ چھوٹی بیٹی کا زیادہ دھیان کھیل پر ہے تو اسکی پڑھائی تو متاثر ہوتی ہے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ پڑھائی اور کھیل دونوں میں ایک تناسب ہونا چاہیے کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کی ذاتی زندگی کیلئے پڑھائی ضروری ہوتی ہے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ کھلاڑی کی سوشل میڈیا موجودگی اسے ہمیشہ کھیل میں رکھتی ہے جیسا کہ وسیم اکرم کو آج کے بچے اچھی طرح سے جانتے ہیں کیونکہ اُنکی سوشل میڈیا موجودگی ہے ۔ فواد الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کسی بھی قسم کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں ہے ہماری گورنمنٹ کو سپورٹس پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور کھلاڑیوں کو واضح سمت دینی چاہیے تاکہ وہ معیار کے کھلاڑی بن سکیں ناکہ دل برداشتہ ہوں اور پورے اعتماد سے کھیلیں اور وطن کا نام روشن کریں۔ آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل(اپوورلڈ) کے مرکزی چیرمین زاہد شیخ، مرکزی پریس سیکریٹری ہارون قریشی اور سپورٹس سیکریٹری جنرل قطر چیپٹر کے اصغر بھٹی نے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے پاکستانی ٹیم کل سے اپنے کھیل کا آغاز کررہی ہے
Leave a Reply