Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ماسٹر ابوالکلام انصاری کے لیے تعزیتی جلسہ میں دعائے مغفرت

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Thursday, October 30th, 2025

rki.news

از : *
احمد وکیل علیمی
گزشتہ 19 ستمبر 2025 کو نیا بازار، کانکی نارہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت جناب ابوالکلا م انصاری کو اللہ نے اپنے پاس بُلا لیا۔ اِس کائناتِ فانی کے مالک نے اس روایت کو برقرار رکھا ہے کہ وہ جس ادنیٰ و اعلیٰ مخلوق کو بھی عرش سے فرش پر بھیجتا ہے، اُسے حسبِ وعدہ واپس بھی بُلا لیتا ہے۔ ازل سے یہ سلسلہ جاری ہے اور تاقیامت اللہ اپنے وعدے پر کاربند رہے گا کہ جو آیا ہے وہ جائےگا بھی۔
ہماری اور ہر ذی روح کی زندگی کو دنیا میں پروردگار نے فقط اس لیے بھیجا ہے کہ اس کی مخلوق اس کی فرمانبرداری میں کس حد تک کاربند اور باوفا ثابت ہورہی ہے۔ جہاں تک ابوالکلام انصاری کا تعلق ہے، انہوں نے جو زندگی گزاری, سب پر عیاں ہے۔ ان کے مزاج میں میں سادگی، طبیعت میں خاکساری اور کرادر میں ایسی خصوصیات تھیں، جن کے تناظر میں ابوالکلام انصاری کو آسانی کے ساتھ بھُلایا نہیں جاسکتا۔ پرائمری اسکول میں درس و تدریس سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اپنی زندگی کو سیاست کے حوالے کرکے قوم و ملت کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔ اپنے سیاسی اثر سے علاقے میں قابل ِ یادگار خدمات انجام دے کر وہ اربابِ وفا میں اپنا نام درج کراچکے ہیں۔ ماسٹر ابوالکلام انصاری کواگر بہت زیادہ نہیں تو چند ایسی خدمات انجام دینے کا شرف حاصل رہا ہے کہ یہ کہنا پڑتا ہے کہ
“دب جاؤں گا مٹی میں تو سب یاد کریں گے”
اور آج کی تعزیتی ودعائیہ مجلس اس صداقت کی گواہ بنی ہے ۔ قدروں کی پامالی وناقدری آنے والے دنوں میں زیادہ دیکھی جائے گی۔ لیکن علاقے یا ملک و ملت کے تئیں خدمات انجام دینے والے کبھی بھی ناقدری اور فراموشی کا شکار نہیں ہوں گے، یہ میرا ایمان ہے۔ دعائے مغفرت کی ایسی مجلس سے ہمیں یہ سبق بھی لینے کی ضرورت ہے کہ ہم اگر کسی کی کمی اور لغزشوں کو تنگ نظری کے تناظر میں دیکھتے ہوئے شکوہ و شکایت کا شکار ہیں تو ہمیں حضرت ابو بکر صدیقؓ کے زیرِ نظر قول کو بھی پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔
” زبان کو شکوہ و شکایت سے محفوظ رکھو،راحت نصیب ہوگی۔”
اِن ساعتوں میں ماسٹر ابوالکلام انصاری کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کو غریقِ رحمت کرے۔
ترے بعد تجھ سا نظر میں نہیں ہے
یہ دِل اب کسی کے اثر میں نہیں ہے
یہاں لوگ اُن میں کمی ڈھونڈتے ہیں
بتاؤ کمی کِس بشر میں نہیں ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International