تازہ ترین / Latest
  Sunday, December 22nd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ماں خوب صورت احساس

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Thursday, May 9th, 2024

تحریر آصف خان

ہر سال مائوں کاعالمی دن منانے کے لیے مختلف ممالک میں ایک ہی دن مختص نہیں ہے۔ پاکستان اور اٹلی سمیت مختلف ملکوں میں یہ دن مئی کے دوسرے اتوار منایا جاتاہے جبکہ کئی دیگر ممالک میں یہ دن جنوری، مارچ، اکتوبر یا نومبر میں مناکر مائوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم اس دن کو منانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ماں کی عظمت واہمیت کو محض ایک دن تک محدود کردیا جائے کیونکہ اس ہستی نے بھی صرف ایک دن ہمار ا خیال نہیں رکھا بلکہ جوان ہونے اور شادی شدہ ہونے کے بعد بھی اپنے بچوں اور بچوںکے بچوںکا خیال رکھتی چلی آتی ہے۔

ماں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم اپنے والدین کی نافرمانی کے مرتکب ہوں گے تو عنقریب ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا کیونکہ یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے۔ میرے ذاتی مشاہدہ کے مطابق یورپی ممالک میں بوڑھے والدین کی اکثریت تو محض ردی کا سامان بن جاتی ہے، جہاں جگہ جگہ اولڈ ایج ہومز قائم ہیں اور حکومتی خرچ پر ان بزرگوں کی کفالت ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے یہ کلچر اب ہمارے اسلامی ممالک اور معاشرے میں بھی فروغ پا رہا ہے، جہاں بہت سے بوڑھے والدین اپنی اولاد کی نافرمانی کا شکار ہو کر اولڈ ایج ہومز کا راستہ دیکھتے ہیں۔ دراصل ہمارے معاشرے کے اکثر گھروں کی صورت حال بھی بدل رہی ہے۔ ہماری اولاد کی شخصیت سازی میں گھر کا ماحول ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جہاں ہمارے بچوں کی شخصیت سازی اور کردار کی عمارت تعمیر ہوتی ہے۔ ماں اپنے بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سرسید احمد خاں نے سیر فریدیہ میں تذکرہ فرمایا ہے کہ اچھی ماں ہزار اُستادوں سے بہتر ہے.

اکثر گھروں میں ٹیلی ویژن نے ماو¿ں کو اغواءکر رکھا ہے۔ مائیں اپنے بیٹے ، بیٹیوں کو پڑھائی پر مجبور کرتی ہیں اور خود ٹیلی ویژن پر فلموں، ڈراموں سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہیں۔ ہم سب کو اس امر کی طرف دھیان دینے کی اشد ضرورت ہے کہ ماں کی گود اگر بچے کی پہلی درس گاہ ہے تو آج کا بچہ اس درسگاہ میں کیا سیکھ رہا ہے؟

ماہرین نفسیات بھی اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ معصوم بچے پر سب سے گہرا اثراس کی ماں کا ہوتا ہے، اگر بچے پر اس کی ماں کے خوشگوار نیک اثرات پڑیں گے تو یقیناً اس کی روشنی بچے کے مقدر اور مستقبل کو روشن کرے گی اور وہ زندگی بھر اپنی ماں کی نصیحت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ماوں کے عالمی دن کی وساطت سے راقم کا یہ پیغام ہے کہ ماں
کو بچپن ہی میں اپنی اولاد کی اصلاح پر خاطر خواہ توجہ دینی چاہئے۔ شیخ سعدی کا مشہور قول ہے کہ جو شخص بچپن میں ادب کرنا نہیں سیکھتا، بڑی عمر میں بھی اس سے بھلائی کی امید نہیں.

چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے
میں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International