Today ePaper
Rahbar e Kisan International

محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد کا 442واں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, January 25th, 2026


rki.news

 

 

اسلام آباد: محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 442واں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ نہایت روح پرور اور باوقار انداز میں منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر اور نائب صدر محفلِ نعت پاکستان پروفیسر عرفان جمیل نے کی، جبکہ گوجرانوالہ سے تشریف لانے والے ممتاز نعت گو شاعر جناب غلام شبیر نازش اور بزمِ حمد و نعت اسلام آباد کے سرپرست حافظ نور احمد قادری مہمانِ خصوصی تھے۔
مشاعرے کی نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین احمد نے حسنِ اسلوب سے انجام دیے۔ دیگر شعرائے کرام میں عرش ہاشمی، شرف الدین شامی، عامر روحانی، محمد خلیل الرحمان خلیل، محمد نور آسی (میزبانِ محفل) اور دیگر ممتاز نعت گو شعرا شامل تھے جنہوں نے اپنے خوبصورت اور عقیدت سے بھرپور کلام سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
اختتام پر پرنسپل سیکنڈری اسکول کے پرنسپل ملک غلام محمد نے اس بابرکت محفل کے انعقاد کو ادارے کے لیے باعثِ سعادت قرار دیتے ہوئے شعرائے کرام کے کلام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کے اختتام پر اجتماعی دعائے خیر و برکت کی گئی جبکہ شرکاء کے لیے دعوتِ ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International