تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

مرحوم کپتان گلاب کی خدمات کا برگ تازہ۔۔

Articles , Snippets , / Tuesday, May 28th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!مرحوم کپتان کامل پور یونین کونسل ریحانہ ہری پور کی ہستی کے حوالے سے گذارشات پیش کرنا میرے بس کی بات نہیں لیکن محبت کے تقاضے ہیں کہ اپنے اکابرین اور بزرگان کی زندگی کے گوشوں کو اجاگر کرتا رہوں۔یہی تو حرف تمنا ہے کہ کچھ تو لکھ کر قارئین کی خدمت میں پیش کروں۔بزرگوں کے مطابق مرحوم کپتان گلاب کی مثال شجر سایہ دار کی سی تھی۔ان کی محبت صرف خاندان تک محدود نہ تھی بلکہ محبت بھرے جذبات سب کے لیے تھے۔یہی وجہ ہے کہ 23 مئی کا سورج طلوع ہوتا ہے تو کامل پور کی بستی میں مرحوم کی برسی منانے کے لیے اہتمام کیا جاتا ہے۔اس بار بھی ان کے صاحبزادے چوہدری محمد داد جو اپنے والد محترم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں کامل پور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔اس دعائیہ تقریب میں یوسف ایوب خان سابق صوبائی وزیر,ساجد خان سیکریٹری عمر ایوب خان قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اسلام آباد,رفیق خان سابق ممبر تحصیل کونسل ہری پور اور علاقہ بھر سے معززین نے شرکت کی ۔قرآن خوانی کے بعد دعائیہ کلمات پیش کیے گۓ اور مرحوم کی خدمات پر عقیدت بھرے الفاظ سے محبتوں بھرے جذبات کا اظہار کیا گیا۔اللہ کریم مرحوم کپتان گلاب صاحب کو جنت الفردوس میں اعلا مقام عطا فرماۓ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ مرحوم کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جو دلوں پر حکمرانی کے راز سے واقف ہوتے ہیں۔ہر سال ان کی یاد میں تقریب کا انعقاد بھی تو ایک اعزاز سے کم نہیں۔اس کے پس منظر میں دیکھا جاۓ تو مرحوم کپتان گلاب کی خدمات کا برگ تازہ رہے گا ۔قدرت ان پر بہت مہربان تھی بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے۔کمال مہارت سے نوجوانوں میں وطن کی محبت کے جذبہ کو زندہ کیا کرتے اور احساس فرض شناسی سے بھی آگاہ کرتے تھے۔گویا نوجوانوں میں بھی پسندیدہ شخصیت کے مالک تھے۔بے ضرر ہستی کے مالک کسی کو نقصان دینا نہیں چاہتے تھے بلکہ فائدہ دینا ان کی دلی خواہش ہوتی تھی۔گویا ان کی ذات دوسروں کے لیے فائدہ مند تھی۔ایک مثالی سپہ سالار ثابت ہوۓ تھے۔پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کے آئینہ میں ایک مضبوط شخصیت ثابت ہوۓ تھے جس پر آج بھی واقفان حال ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔معزز خاندان کے چشم و چراغ کی حیثیت سے منفرد پہچان کے مالک تھے۔تحمل اور بردباری سے کام لینا پسند تھا۔ملنساری اور عزت سے زندہ رہنا بہت عزیز تھا۔ملازمت سے سبکدوش ہوۓ تو دوسروں کے کام آنا پسند کیا۔یہ حقیقت مسلمہ ہے کہ جو لوگ صدق دل سے قوم اور وطن کی خدمت مقصد اولین سمجھتے ہیں وہ سینہ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔دعا ہے:۔ بقول شاعر:-
آسماں تیری لحد پر شبنم فشانی کرے
سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
چوہدری محمد داد صاحب شعور سکول سسٹم کامل پور ہری پور کے منتظم بھی ہیں۔بہت اہم ذمہ داریوں کا بوجھ بھی ہے لیکن اپنے والد محترم کی یاد میں تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔قرآن خوانی ہوتی ہے اور علاقہ کے عوامی ,سماجی اور سیاسی شخصیات بھی دعوت پر تقریب میں شریک ہوتی ہیں۔یہ ان کی محبت ہے کہ اخلاص کے ساتھ اہتمام کرتے ہیں۔اللہ کریم اجر عظیم عطا فرماۓ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International