rki.news
پریس ریلیز 22جنوری 2026
ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ایگری فنانس آفیسرز کا دورہ۔اس دورے کا بنیادی مقصد ان 19 آفیسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا تھا تاکہ انہیں یونیورسٹی کے تعلیمی اور تحقیقی نظام سے بامقصد آگاہی فراہم کی جا سکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی نے ان آفیسران سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس کے بعد وفد کو یونیورسٹی کی اہم تعلیمی اور تحقیقی سہولیات کا دورہ کرایا گیا جن میں اکڈیمک بلاک، ڈی ہائیڈریشن یونٹ، ہائیڈروپونک یونٹ،بزنس انکوبیشن سینٹر، پوسٹ گریجویٹ بلاک ،سینٹرل لیب سسٹم سے آگاہ کیا گیا، جو یونیورسٹی میں نافذ العمل ہیں۔دورہ کرنے والے آفیسران نے یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول جدید انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبے میں عملی اور جدت پر مبنی سسٹم کو خوب سراہا۔دونوں اداروں کے ما بین ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر منیجر انڈسٹریل لنکیجز ڈاکٹر شمس مرتضی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
Leave a Reply