تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ممتاز ماہر تعلیم۔۔شاہ علی مردان لذت عشق سے آشنا

Articles , Snippets , / Thursday, August 15th, 2024

 

حریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!آج کالم ایک ایسی عظیم ہستی کے نام جو اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔کسی تعارف کے محتاج نہیں۔موصوف شاہ علی مردان صاحب 7 جنوری 1960 میں شیرشاہ کالونی میں سادات گھرانے میں پیدا ہوۓ۔والد محترم حافظ عمر شاہ صاحب اور دادا محترم مولانا عثمان شاہ صاحب تھے۔آبائی گاؤں میاں ڈھیری ہری پور ہے۔کراچی کی پر رونق فضاؤں میں اگرچہ سٹیٹ بینک کراچی میں ملازمت مل سکتی تھی مگر والد محترم کے حکم کے مطابق واپس میاں ڈھیری ہری پور واپس آگۓ۔بقول شاعر:۔
یہ فیضان نظر تھا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھاۓ کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی
موصوف نے چونکہ مذہبی ماحول اور سادات خاندان میں آنکھ کھولی تھی اس لیے مثالی خطوط پر تعلیم و تربیت پائی۔والدین کی دعاؤں سے موصوف نے 23 مئی 1988 میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈھیری نقارچیاں ہری پور میں بطور معلم سی۔ٹی پوسٹ پر تعیناتی سے تعلیمی خدمات کا آغاز فرمایا۔اپنی لیاقت اور قابلیت سے 1992 سے 2013 تک سکول ہذا میں انچارج مدرس بھی رہے ۔یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ۔قسمت میں رب کائنات نے عظمت اور بھی لکھ دی ۔یکم نومبر 2016 کو بحیثیت اے۔ایس۔ڈی۔او تحصیل غازی تعینات ہوۓ۔قدرت جب کسی انسان سے کام لینا چاہتی ہے تو اس کے لیے ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ تحصیل غازی زیادہ تر دشوار گزار علاقوں پر مشتمل ہے تاہم موصوف نے ایک حسیں جذبہ سے اپنا مقدس فرض ادا کرنے کے لیے ہمت کا تسلسل جاری رکھا۔پرائمری مدارس کی نگرانی اور معاونت سے نہ صرف اساتذہ کے دل جیت لیے بلکہ اس وقت کے افسران کے ساتھ بھی باہمی مشاورت سے کامیابیوں کے پھول حاصل کیے۔عمر خان کنڈی ,حافظ محمد نواز عباسی,میاں شاکر,میاں عابد حسین اور دیگر کے ساتھ مل کر تعلیمی معیار بلند کرنے اور اساتذہ کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے کے لیے کردار ادا کرتے رہے۔31 جولائی 2018 کا دن آپ کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔اس دن موصوف نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی اور محکمہ تعلیم ہری پور سے سبکدوش ہو گۓ۔جب الوداعی تقریب آپ کے اعزاز میں آپ سے محبت کرنے والی ہستیوں نے منعقد کی تو شرکاء کے جذبات میں ایک عجب کیفیت تھی۔تو موصوف نے ایک شعر پیش کرتے ایک احساس کی ترجمانی کر دی تھی
گلشن کی بہاروں میں،رنگین نظاروں میں جب تم مجھے ڈھونڈو گے
آنکھوں میں نمی ہو گی،محسوس تمھیں ہر دم پھر میری کمی ہو گی
موصوف سچےعاشق رسول ﷺ اور انسانیت کا درد سینے میں پنہاں رکھتے ہیں۔دیار عشق میں قدم رکھا تو اپنی ہستی میں ایک کمال عجب تبدیلی محسوس کی۔سیاست میں موقع ملا تو خدمت انسانیت کے لیے زندگی وقف کر دی۔گویا موصوف کی زندگی محنت,کوشش اور جدوجہد کی عملی تصویر ہے۔جہالت کے خلاف جہاد کیا۔قوم کے بچوں کو تعلیمی اداروں کی دہلیز تک لانے میں سماج اور اساتذہ و والدین کے شانہ بشانہ رہے۔موصوف کی زندگی کے گوشوں میں علم کی شمع روشن کرنے کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔اللہ کرے عشق و محبت اور علم کی شمع جلتی رہے۔اور موصوف خدمت انسانیت کے لیے سرگرم رہیں۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International