تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

موضوع : پہچان کہاں زیادہ ضروری ہے؟

Articles , Snippets , / Thursday, May 2nd, 2024

ام: سویرا عارف مغل
پہلے تو یہ بات واضح کر دوں کہ مجھے اپنا تعارف کروانا کیوں اچھا نہیں لگتا؟۔دراصل میرا ماننا ہے کہ انسان کی پہچان صرف اللہ کے سامنے ہی ہونی چاہیے۔ کیونکہ اگر آپ دنیا کے سامنے مقبول ہو بھی جائیں تو وہ تو آپ کو تب بھی قبول کرنے سے انکار کر دیتی ہے۔ باقی میں تو ویسے ہی کبھی کبھار اپنی کوئی کامیابی بانٹ لیتی ہوں کیونکہ مجھے اپنی خوشیاں بانٹ کر ہی اصل خوشی ملتی ہے اور کسی انسان کے اصل تعارف کا تب ہی پتا چلتا ہے جب آپ کا اس سے واسطہ پڑتا ہے۔دھیان رہے ،یہاں واسطے سے مراد چند لمحوں کی گفتگو قطعاً نہیں ہے، نہ ہی کوئی چھوٹا موٹا کام ہے بلکہ اس مراد تو ساتھ گزارا ہوا وقت ہے پھر تعلق کے اختتام پر جو اخلاق اور ظرف کے امتحانات شروع ہوتے ہیں یہ وہ والا واسطہ ہے۔ مزید برآں آج کل کے دور میں تو کوئی کسی کو فقط انسان ہی سمجھ لے اتنا ہی کافی ہے۔ سو خود کو اس قابل بنائیں کہ دنیا آپ کے نام سے ہی آپ کو پہچان لے اور تفصیلاً آپ کو کسی کے سامنے اپنی تعلیم یا اپنے نسب کا پہاڑا نہ پڑھنا پڑے جب تک کوئی خاص ضرورت پیش نہ آئے۔ یہ بھی کبھی نہ سوچیں کہ چھوٹی عمر میں زیادہ کامیاب نہیں ہوا جاسکتا۔ اگر آپ نے ننھی سی عمر میں بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں اور اذیتیں سہی ہیں تو آپ کے عمر رسیدہ ہونے تک اللہ آپ کو عزت دار اور کامیاب کر ہی دیتا ہے۔یہ بھی یاد رکھیں کہ قابل انسان کو کبھی اداروں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، ہمیشہ اداروں کو ہی قابلیت رکھنے والے انسان کی ضرورت پیش آئی ہے اور جب آپ انسانیت کے لیے محنت کریں گے اپنی ذات کو نظر انداز کرکے تب آپ خود دیکھیں گے کہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد آپ کو کسی نہ کسی صورت میں ضرور سلام پیش کرے گی۔ پھر خدمتِ خلق تو آپ کو اللہ کے ہاں بھی مقبول کر دیتی ہے۔ رہی بات دنیاوی مقبولیت کی، تو وہ یہاں بھی خود ہی آپ کی پہچان کروا دیتا ہے۔ پھر دنیا کو بھی مجبوراً آپ کو قبول کرنا ہی پڑتا ہے کیونکہ تب رضا ہر چیز کے مالک کی شامل ہوچکی ہوتی ہے۔ البتہ ، یہ بات بھی طے ہے کہ عاجزی کرنے والا اللہ اور اس کی مخلوق دونوں کو ہی پسند ہوتا ہے۔ سو آپ کو اپنا اخلاق بھی نرم کرنا پڑے گا۔ یہ بات بھی واضح رہے، منافقت اخلاق کا نام ہرگز نہیں ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International