تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

مہرباں کیسے کیسے

Articles , Snippets , / Wednesday, May 1st, 2024

سلمان اور سوزانے کی شادی اللہ پاک کے فضل و کرم اور فیملی کے تمام لوگوں کے باہمی تعاون سے انتہائی کامیابی سے انجام پا چکی تھی.کپل انتہائی خوبصورت تھا سوزانے ہنس مکھڑی اور مل جل کے رہنے والی خوبصورت سی بچی تھی وہ مقولہ ہے ناں کہ جوڑے اللہ پاک کے حکم سے آسمانوں پہ بنتے ہیں. مہندی، رخصتی اور ولیمہ ایسے شاندار ہوے جیسے کسی الف لیلوی داستان کے سجے سنورے کردار ہنسی خوشی دعاووں کے ہالے میں
نیے جوڑے کو نیی زندگی میں خوش آمدید کہتے ہیں. Newly wed couple ہنی مون کے لیے شمالی علاقہ جات کا رخ کرتا ہے بس سٹاپ سے ہوٹل تک کا کرایہ ٹیکسی ڈرائیور بہت زیادہ بتاتا ہے خیر کپل گاڑی میں سامان سمیت بیٹھ جاتا ہے بیچ راہ میں لڑکا ڈرائیور کو صرف یہ ہی کہنے کی غلطی کر بیٹھتا ہے کہ کرایہ کچھ زیادہ تو نہیں مانگ لیا بس یہ سننے کی دیر تھی
ڈرائیور تو آنکھیں ماتھے پہ رکھ لیتا ہے کپل کو گاڑی سے نیچے ہی نہیں اتارتا بلکہ انھیں بلیک میل کرنے کے لیے ان کی تصویر بھی اتار لیتا ہے غور فرمائیے گا پردیس میں کوئی ڈرائیور آپ کو بیچ رستے میں اتار دے تو آپ پہ کیا بیتے گی آپ کو کیسا محسوس ہو گا میرے تو آنسو ہی نکل آییں گے اپنی محرومی پہ اپنی بے بسی پہ لیکن ایک ضروری بات جب بھی کسی ایسے ڈرائیورز کے رحم و کرم پہ آ جایں تو ان ٹیکسیوں کے نمبر ضرور نوٹ کر لیا کریں دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی ڈرائیور کو یہ حق نہیں کہ سواری کو بیچ راہ میں گاڑی سے اتار کے ان کو محرومی میں دھکیل کے ان کی محرومی کا تماشا دیکھیں. یہ ڈرائیور نشے میں تھا اگر کپل اس ٹیکسی کا صرف نمبر ہی نوٹ کر لیتا تو اس ڈرائیور پہ تو پرچہ ضرور ہی ہو جانا تھا.
اکمل نیازی بی آر بی کالونی میں نو وارد تھے ان کے ہمساے میں نصر اللہ حیات کا گھر تھا انھوں نے اکمل نیازی اور ان کے گھرانے کو ایسے سر آنکھوں پہ بٹھا یا کہ اکمل نیازی نے اپنے تمام ضروری کام نصراللہ حیات پہ ڈال دیےتھے
سارا کچھ ٹھیک چل رہا تھا ایک دن نصراللہ صاحب کے منشی جی نے نیازی صاحب کو نصراللہ صاحب کے ان تمام چھوٹے موٹے گھپلوں کو جو وہ نیازی صاحب کے چھوٹے موٹے کام کرنے کے صلے میں ہتھیاتے چلے آ رہے تھے نیازی صاحب کو اتنا صدمہ ہوا کہ دوستی کے نام پہ نصراللہ صاحب نے کتنی گھٹیا حرکت کر ڈالی. ہماری بد قسمتی کہ ہمارے ارد گرد ایسے ہی مہربان چپے چپے پہ پاے جاتے ہیں جو اپنے ایک روپے کے فایدے کے لیے دوسروں کے لاکھوں کا نقصان کر ڈالتے ہیں.
ڈرائیور اور راہنما وہی اچھا جو منزل تک پہنچا کے ہی دم لے اللہ پاک آپ کو اور ہمیں ایسے دوست نما دشمنوں سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
drpunnamnaureen@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International