صالحہ باسط
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں آمین
(14 اگست 1952 – 18 دسمبر 2024)
وہ ایک پُرخلوص اور
ہمدرد روح تھیں ایک عورت جو دوسروں کے درد کو سمجھتی ہے۔ میری والدہ کے پاس سونے کا دل تھا، وہ ہمیشہ سننے والے کان اور تسلی بخش موجودگی کے لیے تیار رہتی تھیں۔ اُن کی ہمدردانہ فطرت نے انہیں واقعی گہری سطح پر دوسروں کو سمجھنے اور ان کے ساتھ جڑنے کی اجازت دی۔
وہ مسلسل فیس بک پر فلسطین کے بارے میں شیئر کرتی رہتی تھیں، فلسطین کے لوگوں کا حال آنسوؤں سے روتی تھیں۔
وہ مجھے، اپنے ساتھیوں اور اپنے لکھاریوں کو یاد دلاتی تھیں کہ فلسطین کے بارے میں بات کرنا دعاکرنا بند نہیں کریں۔
جب اُنہیں دفن کیا جا رہا تھا تو ا۔ کے چہرے پر نُور تھا، ان کا چہرہ پہلے ہی قبلہ کی طرف تھا اور وہ ہلکی سی مُسکرا رہی تھیں۔
الحمدللہ اُسی دن ان کا عمرہ ادا کیا گیا۔
میری دوست ڈاکٹر سدرہ (نیفرولوجسٹ) نے کہا کہ “بہت کم لوگ بغیر بولے دوسروں کی مدد کرتے ہیں، وہ ان میں سے ایک تھیں۔”
وہ برسوں سے قرآن اور درس کی کلاسیں لے رہی تھیں اور حال ہی میں ایک ماہ سے تفسیر قرآن کی کلاسز بھی لے رہی تھیں اُن کے اُستاد کے مطابق، جو علم حاصل کرتے ہوئے مر جائے اور مکمل نہ کر سکا وہ شہید ہے۔
اُنہوں نے ایک ناقابل یقین اور فعال زندگی گزاری ہے۔ صالحہ محمود ادب کی دنیا میں بہت سے لکھاری متعارف کرانے کا وسیلہ بھی بنیں پڑھنا لکھنا ان کا اولین شوق تھا وہ بہت اچھی ناول نگار اور افسانہ نگار تھیں لیکن اپنی ان صلاحیتوں کو پسِ پشت ڈال کر انہوں نے ردا ڈائجسٹ کا اجراء کر کے نئے لکھنے والوں کو سامنے لانے کا پلیٹ فارم مہیا کیا تھا صالحہ ماں تھیں وہ جو کبھی بُھلائی نہیں جا سکتیں ۔
اللہ تعالیٰ اُن کی مخفرت فرمائیں اُن کے درجات بلند فرمائیں آمین ثم آمین یاربّ اللعالمین ۔
میں آپ سب سے بھی دعاؤں کی خواستگار ہوں ۔
ڈاکٹر عائشہ محمود جعفری
کراچی
پاکستان
Leave a Reply