ناکامی منہ چڑاتی ہے
ذہن ماؤف
بغیر مشقت کے تھکاوٹ
زندگی آزمائشوں سے بھرپور
ہر کوشش ناکام
امید مایوسی میں بدلتی ہوئی
اشکوں کی برسات
تڑپتا دل
ٹھنڈی آہ لیے
مایوس لڑکی
اس انتظار میں کھڑی ہے
کہ ناکامی کا مقابلہ کرے
لیکن! حوصلے پست
ہمت شکستہ
امید کی کرن کی تلاش میں
سرگرداں گھوم رہی کہ
کاش! امید برلاۓ
دل کو قرار آئے
حوصلے بلند ہو جائیں
کوئی معجزہ ہو
اور! چہرہ مسکراہٹ سے کھل اٹھے
Leave a Reply