تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

نزاکت علی خان کی سربراہی میں محفل قرات و نعت کا عالیشان پروگرام

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Monday, May 6th, 2024

 

(رپورٹر: عظیم احمد چشتی)

پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) پاکستان اور ذکر نعت اسٹوڈیوکے زیر ثایہ جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں محفل قرآت و نعت کا عالیشان پروگرام منعقد کیا گیا۔

پر نور محفل ذکر کا یہ پروگرام بروز اتوار 5 مئی کو پاکستان کے دل لاہور شہر کے پنجابی کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں رونما ہوا۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں استاد محمد شہزاد ناگی صاحب نے اپنے شاگردان خاص کے ہمراہ خصوصی شرکت فرمائی۔

ذکر عبادت کی اس تقریب میں فیملیز کے لئے با پردہ انتظامات کئے گئے تھے جس میں دیگر شہروں سے بھی لوگوں نے جوق در جوق شرکت کی۔ نزاکت علی خان کی کمپیئرنگ (ہوسٹنگ) نے بھی حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور نعت خوانوں کی مدھر آوازوں نے سماں باندھ دیا۔

نعت کی آن اور شان جناب چوہدری امتیاز وارث خان نے گوجرانوالہ سے اس ذکر خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔ محمد دلاور حسین اور قاسم شاہ نے دف کے ہمراہ نعت رسول مقبول کو پر کیف اور روح پرور بنا دیا۔ میڈم مریم صاحبہ نے اپنی میٹھی آواز میں ثنائے مصطفی کے رنگ بکھیرے اور خوب داد سمیٹی۔

محفل نعت کا یہ سفر مسلسل 3 گھنٹے تک جاری رہا بعد ازاں پی ایم جی کی پرنٹڈ شیلڈز تمام شرکاء نعت میں تقسیم کئے گئے۔ نزاکت علی خان نے تمام نعت خواں خواتین و حضرات اور شرکا کا فردا فردا شکریہ ادا کیا اور اس ذکر خیر کی برکت سے فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کروائی۔ اللہ تعالی نبی اکرم کے ذکر مبارک اور انکی آل کا صدقہ ہماری دنیا اور آخرت بہتر فرمائے۔

نعرہ رسالت
یا رسول اللہ!!!!!


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International