rki.news
🤲🏻 ماں سے دعا کی درخواست 🤲🏻
کبھی جب مشکلوں کا سامنا ہوتا ہے میرا زندگانی میں
تو پھر لگتا ہے کہہ دوں اپنی اماں سے
کہ میرے واسطے
رب سے دعا کرنا
کہ میرے مسئلوں کا کوئی یکدم حل نکل آئے
اور مری ہر ایک مشکل ختم ہو جائے
مگر پھر روک کر خود کو
میں اکثر سوچتا ہوں
کہ اگر ماں مجھ سے راضی ہے
تو پھر درخواست کیا کرنا
مری خاطر دعائیں تو نکلتی ہوں گی ہر اک سانس میں اُس کی
اگر راضی ہے ماں مجھ سے
تو پھر خود ہی دعائیں دل سے نکلیں گی
مجھے بس دیکھنا ہوگا
کہ میری ماں
ہمیشہ خوش رہے مجھ سے
اشفاق دیشمکھ
دوحہ قطر
Leave a Reply