جب میں مر جاوں تو
میرے گھر کال ضرور کرنا
اور اپنی غلط فہمی دور کرنا
اب کے ڈرنا نہیں ، اپنا نام بتانا
میرا پوچھنا،وہ تمھیں بتائیں گے
میں مر گئی
تاکہ تم یہ نہ سمجھو کہ میں نے تمھیں چھوڑ دیا
ایک موت ہی تو تم سے جدا کرسکتی ہے
اگر ذندگی میں کبھی میرے شہر آنا ہو
میری قبر پہ ضرور آنا
گلاب کے پھول لے کر آنا
مجھے اچھا لگے گا
تمھیں یاد تو ہوگا مجھے گلاب کے پھول کتنے پسند تھے
شاعرہ فرزانہ صفدر ۔ ٹورنٹو
Leave a Reply