تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

نوجوان کشمیری رہنما شہید برہان وانی کی شہادت کی آٹھویں برسی

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Monday, July 8th, 2024

اسلام آباد۔ معروف نوجوان کشمیری رہنما شہید برہان وانی کی شہادت کی آٹھویں برسی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے باہر یک احتجاجی مظاہرہ
حریت قائدین ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کا برہان وانی اور دیگر کشمیری شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش
اسلام آباد۔ احتجاج مظاہرے کے اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ و جموں اور کشمیر لبریشن سیل آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے نے کیا تھا
اسلام آباد۔ مظاہرے کی قیادت امتیاز نسیم وزیر برائے جموں و کشمیر لبریشن سیل آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ، سابق کنوینر محمود احمد ساغر ، سکریٹری اطلاعات کل جماعتی حریت کانفرنس مشتاق احمد بٹ ودیگر نے کی

اسلا م آباد ۔ مظاہرے میں حریت رہنماوں کے علاوہ
پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
اسلا م آباد۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں شہید برہان وانی کی تصاویراور کتبے اٹھا رکھے تھے، آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے
اسلا م آباد۔ مظاہرین نے کشمیری شہدا کے حق میں اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کیخلاف فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے

اسلا م آباد۔۔کشمیری شہدا نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گے۔ امتیاز نسیم وزیر برائے جموں و کشمیر لبریشن سیل
برہان وانی شہید تحریک آزادی کشمیر کے وہ عظیم نوجوان ہیرو، کشمیری عوام برہان وانی اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانی کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے،امتیاز نسیم کا مظاہرے سے خطاب
اسلا م آباد۔ بھارت کشمیریوں کی اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کو دبانے میںہرگز کامیاب نہیں ہو گا، کشمیری عوام ضرور آزادی حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنیں گے۔ محمود احمد ساغر

اسلا م آباد۔شہید برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نوجوان نسل میں منتقل کیا اور آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی کی شکل میں بھارت کے ناجائز قبضہ کے خلاف دیوار بن کر کھڑا ہے ۔سابق کنوینئر حریت کانفرنس کا خطاب

اسلا م آباد۔کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں،شیخ عبدالمتین

اسلا م آباد۔آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی کی شکل میں بھارت کے ناجائز تسلط کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔مشتاق احمد بٹ

اسلا م آباد۔مقررین کابھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حالیہ دنوں کے دوران شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت

اسلا م آباد۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرے،مظاہرے سے خطاب


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International