Today ePaper
Rahbar e Kisan International

واجب المحبت لوگ

Articles , / Thursday, February 20th, 2025

شاہی کے قلم سے

ﮐﭽــﮫ ﻟﻮﮒ “ﻭﺍﺟﺐ ﺍﻟﻤﺤﺒﺖ” ﮨﻮﺗﮯ ہیں ان سے محبت کرنا ہر لحاظ سے واجب ہوتا ہے ہر طور ضروری ہوتا ہے ہر جا لازم ہوتا ہے ‏ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﻭﺡ ﻣﯿﮟ اﺗﺮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ان سے ہمارے دل کا رشتہ ہوتا ہے وہ ہنستے ہیں تو ان کے ہنسنے سے زندگی کا ہر رنگ حسین تر ہوتا جاتا ہے۔ ان کی مسکراہٹ زندگی کا سکون زندگی کی راحت ہوتی ہے ان کا ہونا ہماری زندگی میں ایسے ہوتا ہے جیسے کوئی دل سے نکلی ہوئی دعا۔ دل کی پکاری گئی ایسی صدا جو قبول کر لی گئی ہو ایسی آرزو جو پوری ہوگی ہو۔اسی وجہ ان کی مسکراہٹ ہماری زندگی کا سکون ہوتی ہے وہ مسکراتے ہیں تو دل کا ہر درد ختم ہوتے ہوے محسوس ہوتا ہے۔ زندگی میں بہار جیسی خوشیاں محسوس ہوتی ہیں ۔دل قرب کی راحت کو محسوس کرتے ہوئے خوشی سے جھومتا ہے وہ ساتھ ہوتے ہیں تو دل ان کی محبت پر ناز کرنے لگتا ہے
ان کا مسکراتا ہوا چہرہ،ہمیں زندگی کی امید دیتا ہے۔
اسی لئے ہی تو وہ لوگ “واجب المحبت” ہوتے ہیں
جناب جون ایلیا فرماتے ہیں کہ

ہے محبت حیات کی لذت
ورنہ کچھ لذت حیات نہیں

بغیر محبت کے زندگی ایسے ہے جیسے بغیر مقصد کے جدوجہد ۔۔۔منزل کا تعین کیے بغیر سفر کرنا ۔۔۔۔محبت مجازی ہو یا حقیقی ۔۔۔لیکن زندگی کا سرور ہے اور حقیقی محبت کو پانے کے لیے مجاز سے گزرنا پڑتا ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International