rki.news
کیوں چھوڑ گئے ہو ، یہی کیا بابِ وفا ہے
دل بجھ سا گیا ہے ، مرا دل بجھ سا گیا ہے
پل پل ہی ستاتا ہے جدائی کا ہر اک پل
تم جب سے گئے ہو ، مرا دل مجھ سے خفا ہے
ہر سو ہی ڈھونڈتی ہیں یہ خاموش نگاہیں
سناٹا بتاتا ہے ، تو دل توڑ گیا ہے
بن تیرے کٹیں گے یہ بتا ، کیسے یہ لمحات
ہر وقت مرے لب پہ یہی ایک صدا ہے
مشکل ہے جدا تجھ کو کرے مجھ سے کوئی بھی
تو جان میں شامل ہے ، مرے دل میں بسا ہے
راضی ہیں ترے حکم کی تقدیر پہ مولا
دل رو کے بتاتا ہے کہ راضی ، با خدا ہے
رحمت ہو مرے رب کی سدا ، تیری لحد پر
انوار کی بارش ہو یہی حرفِ دعا ہے
عامرمُعانؔ
Leave a Reply