تازہ ترین / Latest
  Friday, December 27th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

واپسی (ایک سائنس فکشن)

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Tuesday, April 2nd, 2024

ہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود معاشی طور پر خود کفیل نہیں ہیں، ہماری معیشت کا بوجھ غیر ملکی قرضے ہیں کیا، غیر ملی قرضے؟ کیا پاکستان میں وسائل ختم ہو گئے ہیں،یہاں کس چیز کی کمی ہے، ٹھیک ہے مشرقی پاکستان الگ ہو گیا، مگر مغربی پاکستان ایک زرعی علاقہ ہے، پنجاب اور سندھ کی دھرتی ہے، بلوچستان کی معدنیات اور سرحد کی محنت کش عوام ہے، کیا کمی ہے ہم میں کہ ہم مقروض ہو گئے ہیں سس سر، سرحد کو اب خیبر پختون خواہ کہا جاتا ہے، اور آپکی بات ٹھیک ہے پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں مگر مسائل کی بھی کمی نہیں ہے، ہمیں کوئی ایسا لیڈر نہیں ملا جو ہمیں متحد رکھ سکتا سب لوگ کرپٹ ملے ہیں، جنہوں نے خود کو تو امیر کر لیا مگر اس ملک کو غریب کر دیا۔۔۔ پروفیسر صاحب نے کن اکھیوں سے وزیر اعظم کی طرف دیکھتے ہوئے کہا، وزیر اعظم نے کچھ بولنا چاہا مگر کسمکسا کر رہ گئے بھٹو کے دور میں پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس ہوئی، جس نے پاکستان کی عالم اسلام میں اہمیت کو اجاگر کیا، بھٹو کے زمانے میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا، بھٹو کے زمانے میں ہی شراب پر پابندی لگائی گئی اور بھٹو کے زمانے میں ہی پاکستان میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کی گئیں جنکا اثر کچھ مثبت اور کچھ منفی ہوا بھٹو کے زمانے میں ہی پہلی بار بلوچستان میں خانہ جنگی کی کوشش کی گئی۔۔۔ جو آج تک جاری ہے انٹرسٹنگ۔۔۔ یہ بھٹو تو کافی ملٹی ٹیلنٹڈ لگتا ہے، جس نے ہر اس چیز پر ہاتھ ڈالا، جو کسی بھی ملک کو آباد یا برباد کر سکتی ہے، قائد نے سپاٹ لہجے میں کہا جی ہاں، اسی لیے بھٹو آج بھی ایک مثال ہے، مگر بھٹو کا انجام اچھا نہیں ہوا اوہ، کیا اسے بھی قتل کیا گیا؟ نہیں سر، مگر قتل بھی کہ سکتے ہیں، میں تاریخ کے متنازع ترین انتخابات ہوئے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں دوسرا مارشل لا جنرل ضیا کے ہاتھوں لگا، جس نے پاکستان کو مزید اندھیروں میں دھکیل دیا، اور بھٹو کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا اوہ۔۔۔ وہ کیوں؟ ان پر ایک قتل کا مقدمہ تھا، عدالت نے موت کی سزا دی، جو آج تک ایک متنازع فیصلہ جانا جاتا ہے اور اسکا الزام ضیاالحق پر رکھا جاتا ہے ہممم۔۔۔۔ ضیا کے مارشل لا نے کیا کیا؟ کہا پہلے مارشل لا کی طرح تھا یا مختلف تھا بہت مختلف تھا سر، ضیا کی قسمت بہت اچھی تھی، اسکے مارشل لا کے بعد ہی روس نے افغانستان پر حملہ کر دیا اور گرم پانی تک پہنچنے کی کوشش کرنے لگا، امریکہ اس جنگ میں آ گیا اور پاکستان کو مہرہ بنا لیا، پاکستان نے امرکہ کا بھرپور ساتھ دیا مگر ساتھ ہی اپنی سرزمین کو افغانوں سے بھر دیا، اور پاکستان میں منشیات اور دھشت گردی کا سیلاب آ گیا جو آج تک ہمارے وطن کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے اوہ۔۔۔۔ یعنی ہم لیاقت کے زمانے سے ہی امریکہ کے طفیلیے رہے، اور وہ ہزروں میل دور سے ہمیں کنٹرول کرتا رہا ہے، امریکی ہمیشہ سے دنیا پر قبضے کی کوشش میں رہے، اور جنگیں لڑتے رہے مگر ہزراروں میل دور سے جی سر ایسا ہی ہے، امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد بہت جنگیں لڑیں ہیں اور ساری کی ساری امریکہ سے ہزاروں میل دور لڑی ہیں، اور پراکسی جنگیں تو بہت سی لڑ رہا ہے کون سی جنگیں لڑیں؟ سر ویت نام کے ساتھ ایک طویل جنگ کی، پھر افغانستان، پھر عراق، لبیا، یوگوسلاویہ، بالٹک ریاستوں اور ابھی یمن اور شام میں بھی امریکہ جنگ لڑ رہا ہے کیا امریکہ کا کیوبا اور میکسیکو کے درمیان تنازعات ختم ہو گئے ہیں؟ جی نہیں سر، مگر امریکہ نے کبھی غیر مسلموں کے ساتھ تباہی والی جنگ نہیں کی، حتیٰ کہ وہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کو بھی نظر انداز کر رہا ہے اور بھارت کے کشمیر کے ظلم کو بھی ہاں ایسا ہی ہے، پاکستان کو اسلامی دنیا کی رہبری کے لیے بنایا گیا تھا مگر تمہاری باتیں سُن کر مجھے لگتا ہے کہ پاکستان خود غیر مسلموں کے تابع ہو چکا ہے افسوس کے ساتھ مجھے اعتراف ہے سر ایسا ہی ہے، بہرحال، پاکستان کو افغآن جنگ نے دھشت گردی کی طرف دھکیل دیا، روس ٹؤٹ گیا اور امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور بن گیا، اور اس نے پاکستان کو اکیلا چھوڑ دیا ایک اسلامی ملک کو غیروں پر اتنا اعتماد کرنا ہی نہیں چاہیے،ہمیں ہمارا قرآن بہت کچھ بتاتا ہے کہ دنیا میں کیسے رہنا ہے سر ہم اب ہر معاملے میں مذہب کی مدد نہیں لیتے، بلکہ اپنے فہم سے فیصلے کرتے ہیں واہ۔۔۔ کمال ہے۔۔ پھر پاکستان بنانے کا مقصد ہی فوت ہو گیا، فاطمہ جناح نے طنزیہ لہجے میں کہا اور قائد کی طرف دیکھتے ہوئے کہا، بھائی، یہ پاکستان وہ نہیں جس کو آپ نے بنایا تھا، شاید ہم غلط جگہ آ گئے ہیں مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے فاطی، قائد نے تشویش ناک لہجے میں کہا، میں نے پاکستان کو اسلامی نظریات کی جدید مملکت بنایا تھا، اگر مغربی جمہوریت ہی یہاں چلانی ہوتی تو ہندوستان کی تقسیم کی کیا ضرورت تھی، ڈاکٹر اقبال نے تو میں ریاستی خود مختاری کا نظریہ پیش کیا تھا، ہم امریکہ روس یوگوسلاویہ کی طرح ریاستی خود مختاری کے ساتھ رہ سکتے تھے، کیا ہم ہزار سال اکھٹے نہیں رہے؟ مجھے تو لگتا ہے میرا ویژن ہی بدل ڈالا گیا ہے اس پاکستان میں سر ہم آج تک اسی بحث میں اُلجھے ہوئے ہیں کہ آپ کیسا پاکستان چاہتے تھے؟ اسلامی یا سیکولر، اگر ہم ہزار سال اکھٹے رہے تھے تو پھر الگ ملک کی کیا ضرورت تھی؟ میرے خیال میں میں اسکا جواب دے چکا ہوں، اصل میں انگریزوں نے کی جنگ آزادی میں ہی ہندو اور مسلمانوں کو الگ الگ کر دیا تھا، انگریزوں نے مسلمانوں کی سلطنت ختم کی تھی، ہندوؤں نے اس خاتمے کے لیے انگریز کو خوش آمدید کہا، اسکا آغاز انڈین کانگریس کے قیام سے شروع ہوا جس کا بانی ایک انگریز تھا، اور اسے ہندوستان کی سیاسی جماعت بنایا گیا مگر اصل میں وہ ہندو جماعت تھی، اسی طرح مسلم لیگ بھی تھی جو مسلمانوں کی جماعت تھی، میں نے بھی بہت کوشش کی کہ ہندو مسلم اتحاد بنا رہے مگر کانگریس نے یہ ہونے نہ دیا اور ہندوستان کو ہندو مملکت بنانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا، اور پھر ہندو نے ہی پہلے مسلمانوں کو الگ قوم قرار دیا جبکہ ہندوستانی مسلمان اسی دھرتی کا حصہ ہیں، باہر سے آئے ہوئے عرب فاتحین ہوں یا مغل یا افغانی وہ آئے اور ختم ہو گئے، کیا مغل اسی سرزمین کا حصہ نہیں بنے؟ کیا اکبر نے وہ نہیں کیا جو آپ بتا رہے ہو آج کے پاکستان میں ہو رہا ہے؟ سر آپ نے بھی تو غیر مسلموں کو اپنی کابینہ میں رکھا جس کی وجہ سے ہمیں یہ کنفیوژن ہے کہ پاکستان خالص اسلامی مملکت نہیں بلکہ سیکولر ری پبلک ہے واٹ۔۔۔۔۔؟ کیا اکبر کے سارے نورتن مسلمان تھے؟ کیا ٹیپوسلطان کی سلطنت کے وزیر ہندو نہیں تھے؟ کیا عباسی، سلجوق، سلاطین دلی کے حکمرانوں کے دربار میں صرف مسلمان ہی تھے؟ مسلمانوں نے ہمیشہ اپنی غیر مسلم رعایا کو اپنے درباروں میں نمائندگی دی، مسلمان اگر اقلیت میں رہے تو روس کی لامذہبی ریاست میں بھی اپنا آپ قائم رکھا ہے، امریکہ یورپ میں پہچان رکھی ہے، ہم نے ہسپانیہ کو کھویا تو ہم نے یورپ تا کاشغر مسلمانوں کی حکومتیں قائم کیں، تو پاکستان کے بارے میں کیوں پوچھا جا رہا ہے کہ وہ اسلام سے متعلق ہو گا کہ نہیں؟ مجھے آپ کے سوالوں پر حیرت ہے، شاید میں اپنا پیغام صحیح نہیں پہنچا سکا، مجھے اسکا دُکھ ہے، قائد کی آواز میں لرزش تھی، کیا مجھے ریڈیو پر پاکستان کی قوم کو میرے پیغام کی تشریح کا موقع دیا جائے گا؟ سر۔۔۔ آپ کی یہ سب باتیں پاکستانیوں اور باقی دنیا تک پہنچ رہی ہیں؟ وہ کیسے؟ سر یہ سب کچھ براہ راست نشر کیا جا رہا ہے، ٹی وی پر اور سٹیلائٹ پر، ساری دنیا یہ سب دیکھ رہی ہے اوہ، اچھا۔۔۔ یعنی میں پاکستانیوں سے براہ راست بات کر سکتا ہوں؟ جی ہاں سر، تو میں انگلش میں ہی بات کروں گا، کیونکہ میں زیادہ واضح کر سکوں گا دینا کو سر کوئی بات نہیں (ساتواں حصہ)


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International