Today ePaper
Rahbar e Kisan International

وطن سے دور ہموطنوں کے نام

Articles , Snippets , / Friday, January 23rd, 2026

rki.news

ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملک و قوم خود کفیل نہیں بن سکے بلکہ بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں۔ مہنگائی اور لا قانونیت دِن بدن عروج پر ہیں. ماسوائے پاک افواج ہر سطع پر بے چینی، غربت اور لوٹ مار کا راج ہے جس کی وجہ سے قومی اثاثوں کو گروی ہی نہیں رکھا گیا بلکہ بیچا بھی جا رہا ہے۔ اشیائے خوردنی میں ملاوٹ ہی نہیں کی جاتی بلکہ ادویات میں بھی ملاوٹ اور جعلسازی کی جا رہی ہے۔ مندرجہ بالا عوامی مسائل کا حل تلاش کرنے کی بجائے سیاستدان ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف رہتے ہیں اور حکمرانی کی خاطر اپنے ازلی مخالفین کو بھی گلے لگا لیتے ہیں۔ اقرباء پروری اور رشوت کے چرچے بھی عام ہیں جس کی وجہ سے عوام میں خوف اور شک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ متذکرہ بالا مسائل کے پیشِ نظر اپنے پردیسی ہم وطنوں کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ پردیس میں کمائی ہوئی رقوم کے مصرف میں احتیاط کریں تاکہ جب آپ مستقل طور پر وطنِ عزیز کو آئیں تو خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ کسی مستحق کی مدد بھی کر سکیں۔

پیسہ ایک ہی بات بولتا ہے کہ:
اگر تم نے آج مجھے بچا لیا تو کل میں تمہیں بچا لوں گا۔

شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International