تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

وفاقی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Latest - تازہ ترین , / Monday, July 15th, 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی چلانے کا فیصلہ کرلیا،آرٹیکل 6لگانے کیلئے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایاجائیگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے۔ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک دشمن قوتوں کو تقویت دی ہے۔اس معاملات میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور پاسپورٹ ضبط کرنے سمیت سخت اقدامات کئے جائیں گے۔یہ لوگ سیاہ کوسفید کریں۔ کبھی سائفرکا ڈرامہ اور کبھی 9مئی حملہ کریں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔کوئی بھی کیس ہویہ یہی تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ ملک نے اگر ترقی کرنی ہے تو پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں آ سکتا ہے۔عطائتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کچھ بھی کریں، ملک کے خلاف سازش کریں، فارن فنڈنگ لیں، بیرون ملک لابنگ کریں، فرمز ہائی کریں، پاکستان کے خلاف قراردادیں پاس کرائیں۔ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھاگیا، اس کا بھرپور جواب دوں گا، بس بہت ہوگیا،اب مزید نہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ہ ملک کو آگے جانا ہے تو شر پسند عناصر پر پابندی لگانا ہی پڑے گی۔آئی ایم ایف کو خط لکھنا پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا تھا۔ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکی جائے گی، نظرثانی کا فیصلہ حکومت اوراس کے اتحادیوں کا ہے، فیصلے میں قانونی سقم ہیں،جس کی وجہ سینظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International