تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ،اسلام آ باد

Events - تقریبات , Snippets , / Friday, October 25th, 2024

Press Release
گڈ گو رننس کے لئے شفا ف اور مو ثر خد مات ضروری ہیں۔ وفاقی محتسب
وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں سر کا ری افسران سے خطاب
اسلام آباد( ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ گڈ گو رننس کے قیام کے لئے سر کا ری اداروں کی طرف سے شفا ف اور مو ثر خد مات کی فرا ہمی ازحد ضروری ہے۔ وہ گز شتہ روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(NIM) میں 41 ویں مڈ کیر ئیر مینجمنٹ کو رس (ایم سی ایم سی) کی تقسیم اسناد کی تقریب میں بطور مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔ اعجاز احمد قر یشی نے کہا کہ پا کستان ایک بڑا ملک ہے جسے عوامی فلاح کے لئے مختلف شعبوں میں متعدد چیلنجز درپیش ہیں لہذا سر کا ری ملا زمین اور اہلکا روں کے لئے ضروری ہے کہ وہ حقیقی پبلک سر ونٹ بننے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر نے کے لئے اپنی کو ششیں دو چند کر دیں اور عوام کی تو قعات پر پو را اتر نے کے لئے قا بل رسا ئی اور جوا بد ہ ہوں۔ وفاقی محتسب نے مز ید کہا کہ عوام النا س کے تحفظات کے فو ری اور منصفا نہ جواب کے ذریعے ہی سر کا ری افسران اپنی ذمہ داریاں نبھا نے میں عوام کا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سے سیکھی گئی مہا رتوں کے ذریعے کورس کے شر کا ء اپنے فرا ئض زیا دہ اعتماد کے ساتھ انجام دے سکیں گے۔ انہوں نے کو رس کے شر کا ء کو وفاقی محتسب کے مینڈ یٹ، کام کے دائر ہ کار اور وفاقی اداروں کی بد انتظا می کے خلاف شکا یات کے ازالے اور مفت و جلد انصاف کی فرا ہمی کے لئے وفاقی محتسب کی کا میا بیوں سے بھی آ گا ہ کیا۔ قبل ازیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈا ئر یکٹر جنر ل نے اپنے خطبہ استقبا لیہ میں کو رس کی نما یاں خصوصیات اور شر کا ء کے لئے پیشہ وارانہ کیر ئیر میں ان کی مطا بقت پر روشنی ڈالی۔ دس ہفتوں کے اس کورس میں مختلف سر کا ری اور خود مختار اداروں بشمول پو لیس سر وس، دفتر خارجہ، ان لینڈ ریو نیو سر وس، قو می احتساب بیورواور دیگر اداروں کے افسران نے شر کت کی۔

(خالد سیال)
کنسلٹنٹ (میڈ یا)
03335333266
25اکتو بر2024 ء


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International