Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ویل چیئر سے ورچول یونیورسٹی تک: ایک عزم کی داستان

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Tuesday, August 19th, 2025

rki.news

تحریر : مومنہ عباسی

اسلام علیکم!!
میرا نام مومنہ عباسی ہے اور میں مری کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتی ہوں امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے. میں آج اپنی زندگی کی کہانی لے کر آیئ ہوں کے کیسے ایک چھوٹی سی غفلت سے میری پوری زندگی بدل گی.
یہ سال 2013 کی بات ہے جب میری عمر 13 سال تھی اور میں مری کے ایف جی سکول میں ساتویں جماعت کی تعلیم حاصل کر رہی تھی. اسی سال اچانک میری کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگا. مری کے ڈاکٹرز سے کافی چیک اپ کرایا لیکن ڈاکٹرز کا کہنا تھا سکول چل کر جانے کی وجہ سے کمزوری ہو گی اور پٹھے کمزور ہو گے ہے. 5 سے 6 ماہ تک یہی چلتا رہا اور میں multi vitamin جیسی دواؤں کا استعمال چلتا رہا لیکن درد کے ساتھ ساتھ میری ٹانگوں سے حرکت بھی ختم ہو گی اور 16 اکتوبر 2013 کو میں مکمل طور پر ویل چئیر پہ آ گی تھی.
اسلام آباد کے ڈاکٹرز سے چیک اپ اور ٹیسٹ کرانے کے بعد پتہ چلا کے ریڑ کی ھڈی میں رسولی ہو گی ہے. جسکا آوپریشن کرانا پڑھا. جس میں آپریشن کے دوران حرام مغز کو ہلکا سا کٹ لگ گیا جسکی وجہ سے میں مکمل طور پہ معذور ہو گی.
اسکے بعد کے چار سال تک تھوڑا مشکل ٹائم تھا سمجھ اس بات کا یقین کرنا مشکل تھا کے ایک دم سے زندگی اتنی بدل کیسے گئی ہے. نرملی جس طرح انسان سوچتا ہے میں بھی سوچتی تھی کوئ انسان کوئ وسیلہ کوئ ایسی چیز ہو جاے کے زندگی تھوڑی بدل جاۓ. میری پوری فیملی نے مجھے بہت سپورٹ کیا خیال رکھا. لیکن انسان کو خود اپنی زندگی کو صحیح کرنا ہوتا۔ ہمارے آس پاس کے لوگ زندگی میں آسانی لانے سبب بن سکتے ہیں لیکن ہمیں اپنی زندگی کو آسان اور خوبصورت صرف اپنی کوشش میں کرنا ہوتا. مجھے بھی یہ بات سمجھنے میں 4 سال لگ گے اور پھر میں نے اپنی تعلیم دوبارہ سے شروع کی. میں نے پرائیویٹ میٹرک اور انٹر میں تعلیم حاصل کی اور اب میں آنلاین ورچول یونیورسٹی سے BS English کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں۔ میری ایک ڈاکٹر نے مجھے سمجھایا کے تم خود جب تک گھر والوں کو اس بات کا احساس نہیں دلاؤ گی کے تم سب کچھ کر سکتی ہو کوئ تمھاری مدد نہیں کر سکے گا. انسان کو اس بات پہ یقین کر لینا چاہیے کے چاہے زندگی جتنی بھی مشکل ہو اگر اللہ پاک نے ہمیں زندگی دی تو کہیں نا کہیں کوئ نا کوئ مقصد ضرور ہو گا ہمیں اس مقصد کو تلاش کرنا ہوتا ہے پھر زندگی بہت خوبصورت ہو جاتی ہے. میں نے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ گھر والوں کی چھوٹے چھوٹے کاموں میں مدد کرنا شروع کر دی میں بس یہی دیکھتی کے ایسا کون سا کام ہے جو میں بیٹھ کے کر سکتی ہوں اور گھر والوں کی مدد کر سکتی ہوں تا کہ میں کسی ہے بوجھ نا رہوں.. اور ایسے ہی میں نا صرف گھر کے سارے کام کرنے کے قابل ہو گی بلکہ خود بھی اپنا آپ سنبھالنے میں مکمل طور پر independent ہو گی. مجھے کسی انسان کے ایسے ساتھ کی ضرورت نہیں رہی کے وہ میری مدد کرے. اس چیز نے میرے اندر بہت کانفیڈینس لایا. اور میں اپنی فیملی میں بھی ایسی رہی جیسے باکی نارمل لوگ. اس کے کچھ عرصہ بعد مجھے احساس ہوا کے آج جس دور سے ہم گزر رہے ہیں بہت سے چیزیں آسان اور ممکن ہو گی ہیں انسان گھر بیٹھے ایک فون سے بھی پوری دنیا ہے کونیکٹ ہو سکتا ہے بہت سے کام کر سکتا ہو اور میں نے اپنے فون کا استعمال اس انداز میں کرنا شروع کیا ہے ٹائم میں کسی نا کسی طرح کی نالج گین کرتی فیشن سے کر کر پڑھائ تک بزرگوں کے باتوں سے بچوں کے شوق تک ہر ایک بات کا پتہ رکھتی تا کہ میں ویل شیئر پے رہتے ہوۓ اپنی باتوں اور الفاظ کے استعمال سے اپنی فیملی دوست رشتہ داروں سے انکی ذات کے مطابق گفتگو کروں تا کہ میری ذات کسی کو بورنگ اور ایک بیمار معذور انسان جیسی نا لگی میں اپنے آپ کے ایک نارمل انسان کے طرح لوگوں کے دماغ میں رکھنا چاہتی تھی اور میں اس میں مکمل طور پے کامیاب رہی. میں آج میں اپنے خاندان میں اچھی ڈسکشن کے وجہ سو مشہور ہوں جس نے مجھے ہمیشہ تنہائی اور اکیلے رہنے سے بچاے رکھا. اور اس کے ساتھ ہی میں نے موبائل فون کے استعمال سے ایسے آنلاین کام کی تلاش شروع کی جو میری جیسے انسان کو گھر بیٹھے آرام سے معاشی طور پہ مضبوط بنا سکے اور میں نے آنلاین سکلز پہ کام شروع کیا. سب سے پہلے میں نے وائس اوور آرٹسٹ کے طور پہ آنلاین کام شروع کیا مجھے لگا اپنی اواز کے استعمال سے بھی انسان کام کر سکتا ہے بس انفارمیشن کی کمی تھی اسکے بعد آہستہ آہستہ میں نے آنلاین فلیڈز کو جوائن کیا اور مختلف سکلز پہ آنلاین جوبز کی اجازت نہیں گیارہ سال گزر جانے کے بعد میں اپنی میں اپنی زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں. میرا ماننا ہے اللہ پاک نے ہر انسان کی زندگی کی کوئی نا کوئی مشکل ضرور رکھی ہوتی ہے سب ہمیں اپنی مشکل میں ہمت کی اور اپنی زندگی کو آسان بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ جیسا کہ ایک مشہور قول ہے خدا بھی انکی مدد نہیں کرتا جو اپنی مدد خود نہیں کرتے. اللہ پاک
کا شکر ہے کے اس نے ایک خوبصورت زندگی دی ہے.


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International