Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ٹوبہ ٹیک سنگھ کا معیاری سکول ایمبسڈر

Articles , Snippets , / Tuesday, April 15th, 2025

rki.news

زشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک معیاری اسکول ”ایمبسڈر“کی وزٹ کرنے کا اتفاق ہوا سکول ہذا کے بانیئ و سرپرست وحید انور کوکب (ایڈووکیٹ) نے والہانہ استقبال کیا بعد ازاں دو منزلہ عمارت میں کلاسز میں بچوں اور اساتذہ کا متعارف کروایا گیا مذکورہ سکول کی صفائی ستھرائی ذہین و فطین اساتذہ کے علاوہ ایمان، اتحاد، تنظیم کے تحت بچوں کی تربیت دیکھ کر کافی مسرت ہوئی۔ سکول میں حفظانِ صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اِسی دوران پندرہ سے بیس بچوں کو آفس میں بلایا گیا جنھیں راقم الحروف نے اخلاقی و سماجی کے علاوہ معاشرے کی اچھائیوں اور برائیوں پر لیکچر دیا اچھے برے میں تمیز اور ملکی حالات کے پیشِ نظر حفاظت کے طریقے بتائے اور آخرمیں بچوں پر لکھے گئے ڈاکڑ محمد اقبال اور دیگر شعرائے کرام کے خوبصورت اشعار بھی سنائے جس سے بچے بہت محظوظ ہوئے اور تالیاں بجا کر خوب داد دی۔
اُن میں سے ایک شعرنذرِ قارئین ہے
اِنھیں فرقہ پرستی مت سکھا دینا کہ یہ بچے
زمیں سے چوم کر تتلی کے ٹوٹے پر اُٹھاتے ہیں
اِس موقع پر وحید انور کوکب(ایڈووکیٹ) نے میزبانی کا حق بھی کما حقہ ادا کیا اَور اِس کے ساتھ ہی ہمیں نیک تمناؤں سے رخصت کیا۔
یاد رہے کہ اس موقع پر میں نے اپنے یو ٹیوب چینل ”سانجھیاں گلاں“ کے لئے ایک دس منٹ کا ویلاگ بھی کیا گیا جو چند دنوں بعد اَپ لوڈ کر دیا جائے گا۔
سکول وزٹ کے دوران سکول کی چندتصویری جھلکیاں


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International