rki.news
عمان پاکستان سوشل کلب کی عبوری کمیٹی کی حلف برداری کی تقریب 12/12/2025 کو پارک ان ریڈیسن ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز عطرت آیات قرآنی کی تلاوت و ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد عمان اور پاکستان کے قومی ترانے پیش ہوئے۔
اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی عزت مآب سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری تھے جبکہ مہمان اعزاز سید فیاض علی شاہ (عمان میں پاکستانی اور پاکستانی عمان کمیونٹی کے شیخ) ایس ایف جی کے بانی اور چیئرمین تھے۔
وزارت عوامی فلاح و بہبود و ترقی عمان کی جانب سے مہمانان ذی وقار
عبدالرحیم بن سیف الخروسی / سماجی ذمہ داری کے ماہر۔
شبیب بن شمس الزادجلی/ تعلقات عامہ کے ماہر۔
میاں محمد منیر سابق چیئرمین شامل تھے۔
پاکستان سوشل کلب عمان انٹیرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جناب کاشف احمد زعیم نے خطبہْ استقبالیہ میں تقریب میں تشریف فرما معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور عبوری کمیٹی کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے اراکین اور ان کے تفویض کردہ عہدیداروں کا جامع تعارف پیش کیا اور کلب کے اتحاد، شفافیت اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے عزم و استقامت کا یقین دلایا ۔
اسکے بعد عزت مآب سفیر پاکستان ڈاکٹر نوید صفدر بخاری کی سرپرستی میں حلف برداری کی رسم ادا کی گئی
پاکستان سوشل کلب عمان کی عبوری کمیٹی 2025 کے عہدیداران کے نام اور عہدہ حسب ذیل ہیں۔
1۔چیئرمین: جناب ندیم عظیمی
2۔وائس چیئرمین : جناب چوہدری زاہد شکور
3۔ جنرل سیکرٹیری: جناب کاشف احمد زعیم ۔
4. فنانس سیکریٹری : جناب عمران طور
5۔جوائنٹ سیکرٹیری/اسپورٹس
جناب کلیم اختر
6۔ شعبہ اطلاعات و نشریات
شعبہ جات بحیثیت معاون : اسپورٹس/ثقافت/ شعر و ادب / سماجی فلاح و بہبود : محترمہ عذرا علیم
7۔ شعبہ شعری و ادبی محافل : قمر ریاض
8۔ شعبہ برائے ثقافتی تقریبات : جناب عثمان لکھن
9۔ شعبہ برائے اقلیتی کمیونٹی تقریبات : ولیم جون
10. شبعہ برائے فہرست رائے دہندگان :ڈاکٹر مظہر خان
11. لاجسٹک /معاون برائے فہرست دہندگان : جناب چوہدری اشرف
12. شعبہ سماجی فلاح و بہبود: سید شاندار علی شاہ بخاری
اس کے بعد
فنانس سیکرٹیری جناب عمران طور نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پر اپنا موقف پیش کیا۔
مہمان اعزاز محترم سید فیاض علی شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں عمان کے سلطان صاحب جلالہ ہیثم بن طارق کی دانش مندانہ حکمت علمی کو سراہا۔ اور پاکستان سوشل کلب کے دوبارہ فعال ہونے کے سلسلے میں
وزارت التنمیہ کی بھرپور معاونت کا شکریہ ادا کیا آپ نے پوری کمیونٹی کو کلب کی دوبارہ بحال ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر برطانیہ سے تشریف لائے معروف تاجر اور سماجی شخصیت جناب شہزادہ شہریار نے بھی نئے بورڈ کو مبارکباد پیش کی۔
عزت مآب سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری نے کمیونٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے
صاحب جلالہ سلطان سلطان ہیثم بن طارق کے جذبہ خیر سگالی کی سراہنا کرتے ہوئے اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ عمان میں مقیم تمام کمیونٹیز کو اپنی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کی مکمل اجازت ہے جس کے لیے وزارت سماجی فلاح و بہبود و ترقی کے زیر سایہ عمان میں مقیم ہر کمیونٹی رجسٹرڈ ہے ۔اس طرح عمان کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی،سماجی اور برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور کامیاب ہیں ۔
سفیر پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت عمان کی وزارت سے منظور شدہ نئی عبوری کمیٹی کو ہمیشہ عمان کے مروجہ قوانین اور وزارت التنمیہ کے اصول و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے عمان اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو خوش اسلوبی سے فروغ دینا ہے۔اپنے ذاتی مفاد پر قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو پوری دیانت داری ،لگن اور یکجہتی کے ساتھ نبھانا ہے۔
اس کے بعد کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی ۔
آخر میں پاکستان سوشل کلب عمان کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین جناب ندیم عظیمی نے کلمات تشکر پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ رائے دہندگان کی فہرست کے مکمل تیاری کے بعد ان شاء اللہ نئے انتخابات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ انہوں نے حکومت عمان ،ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری اور سید فیاض علی شاہ اور تمام کمیونٹی سینئرز پاکستانیوں کی رہنمائی و معاونت اور سوشل کلب عمان کو دوبارہ فعال کرنے میں ان کی پر خلوص حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں وزارت سماجی فلاح و بہبود و ترقی کے عہدیداران، پاکستانی سفارتخانے کے افسران، عمان میں مقیم معروف پاکستانی سماجی شخصیات جن میں میاں محمد ریاض ،چوہدری محمد اشرف،محمد یاسین بھٹی، ارشد علی خان،اے ایچ راجہ، ڈاکٹر اکبر رافع ،سید آفتاب گیلانی،محمد اقبال جعفری ،جناب محمد صادق،ڈاکٹر شاہد شکور اور مسقط اور عمان کے دیگر علاقوں میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے اس پروقار اور تاریخ ساز تقریب میں شرکت فرمائی ۔
تقریب کے لئےپاور پوائنٹ کی معاونت تیمور اختر نے سنبھالی جبکہ بینر کی ڈیزائنگ شمائلہ علیم نے کی۔
اس یادگار اور پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض عذرا علیم اور سید شاندار علی شاہ بخاری نے بخیر و خوبی سر انجام دیے۔
Leave a Reply