تازہ ترین / Latest
  Thursday, January 16th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پاکستانی انمول موتی قطر میں

Qatar - قطر , Snippets , / Saturday, July 15th, 2023

تحریر ہارون قریشی
نہیں ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
اقبال نے کیا خوب کہا تھا، اب اس مٹی کا خمیر دنیا میں جہاں پر پاکستانی بستے ہیں وہاں تک پھیل چکا ہے۔ تعلیم ہو، کھیل ہو، میڈیکل فیلڈ ہو، سیاست کا میدان ہو یا فنون لطیفہ کی کوئی صنف ہو اس میں بےشمار نام ملیں گے جو بیرون ممالک میں رہتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ وطن عزیز کے نام کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔31 دسمبر 1999 کو تمام دنیا پریشان تھی کہ یکم جنوری کو کیا کیمپوٹرز میں یکم جنوری کی تاریخ تبدیل ہو گی یا نہیں ہر طرف اس بات کا اندیشہ تھا پتہ نہیں ملینیم میں کیا ہونے والا ہے۔ ملینیم خریت سے گزر گیا اور پہلے مہینے میں قطر کے تپتے صحرا میں ایک پاکستانی بنکر کے ہاں خوبصورت بچے کی پیدائش ہوئی. اپنے بہن بھائیوں کی طرح امریکن سکول سے A لیول کا ایک امتحان پاس کرنے کے بعد والد کی مرضی سے اپنے بچپن کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پاپ میوزک کے میدان میں قدم رکھا۔ ہشام خان کا کیرئیر صرف تین سال پر محیط ہے۔ ان تین سالوں کی کچھ باتیں کچھ یادیں ہم نے ابھرتے ہوئے پاپ سنگر کے ساتھ کیں۔ ہشام نے ہمیں اس بات کا احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ اس فیلڈ میں نیا ہے۔ گانا گانے کا شوق اسے چھوٹی عمر سے تھا۔ بابا کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے اس فیلڈ میں آ گیا۔ میں نے اپنے سنگنگ کیرئیر کا آغاز 2018 سے کیا اور اپنا پہلا گانا ” یہی پیار ہے ” لکھا اُسکو ریکارڈ کیا اور کچھ مہینوں بعد اسکی میوزک وڈیو بنائ ۔ گانا ریلیز کرنے میں مجھے ایک سال لگا، بعد میں نے پاکستانی یوٹیوبرز کے ساتھ رابطہ کیا، جن کی وجہ سے مجھے پاکستان میں پہچان ملی۔ کوویڈ وائرس کے آنے سے میرے تمام شوز کینسل ہو گئےلیکن لاک ڈاون کے دوران مجھے گانے لکھنے کا موقع دوبارہ مل گیا۔ جیسے ہی لاک ڈاون ختم ہوا میں نے گانے تیار کرنا شروع کر دیے ابھی تک میں نے پندرہ گانے بنائے ہیں، جن میں سے دس ریلیز ہوچکے ہیں جنکو میں نے خود ہی لکھا خود ہی کمپوز کیا اور خود ہی گایا۔ گانے کا شوق مجھے وراثت میں ملا میرے والد کو لکھنے، شاعری اور میوزک سننے اور گانے کا بہت شوق ہے انکے مقابلے میں مٙیں ابھی طفلِ مکتب ہوں، گلوکاری سے اپنے والد سے متاثر ہوں۔ بچپن میں جب گھر میں مہمان آتے یا ہم کہیں جاتے تو مجھے حکم ملتا بیٹا چلو گانا سناو اس طرح مجھ میں خوداعتمادی آتی گئی۔ جب میں نے پہلا گانا تیار کیا تو میں نے والدین کہا تھا کہ آپ مجھے ایک سال کا وقت دیں میں اس فیلڈ میں کامیاب ہو کے دکھاوں گا کیونکہ میرے ساتھ آپ کی دعائیں ہیں۔ صرف ایک سال میں لوگ مجھے میرے کام سے پہچاننے لگے۔ میں اس بات پر یقین کرتا ہوں کہ تعلیم بہت ضروری ہے۔ آج کی دنیا میں آپ چاہے کسی بھی میدان میں ہوں تعلیم کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ تعلیم صرف ڈگری کیلئے نہیں ہوتی بلکہ یہ آپکو زندگی میں نظم و ضبط اور رہن سہن کے طریقے سکھاتی ہے، انشاءاللہ میں آگے تعلیم ضرور حاصل کروں گا۔

آپکو اچھا سنگر بننا ہے تو دنیا کے ہر گلوکار کو سنیں، ہر قسم کا میوزک سنیں چاہے وہ پاپ میوزک، کلاسیکل ہو، نیم کلاسیکل، علاقائی میوزک ہو۔ جہاں تک میری پسند کا تعلق ہے میں بہت پہلے سے عاطف اسلم سے متاثر ہوں۔ پانچ چھ سال کی عمر سے سنتا آرہا ہوں اور بچپن سے میرا ایک خواب تھا کہ اس سے ملنا ہے۔ کبھی سوچا نہیں تھا کہ جن کو آپ آئیڈیالائز کرتے ہیں انکے ساتھ گانے کا موقع ملے گا۔ اگر ہندوستان کی بات کی جائے تو ہرجیت سنگھ اچھے گلوکار ہیں۔ اگر آپ زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو اپنا مقابلہ اپنے آپ سے کریں کہ کل میں کہاں تھا اور آج کہاں ہوں۔ اپنے مستقبل کے گول کو خود سیٹ کریں۔ اور اس گول کو حاصل کرنے کے لیے صرف اور صرف محنت کریں۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ دنیا کا رجحان ایک سرکل میں گھوم رہا ہے جیسے پرانے دور کا فیشن بدلتا رہتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ گانوں کا بھی ٹرینڈ واپس ہوتا جارہا ہے میوزک گرامو فون سے شروع ہوا تھا پھر ریڈیو سے آڈیو کیسٹ اور پھر میوزک وڈیوز پہ آگیا۔ آجکل یوٹیوب پر میوزک پلیٹ فارمز آگئے ہیں جن پہ لوگ اپنی پسند کے گانے ڈاونلوڈ کرکے میوزک سنتے ہیں۔ آج کے دور میں مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو میوزک وڈیوز میں زیادہ دلچسپی نہیں رہی. اب لوگ ترجیح دیتے ہیں کر گاڑی میں بیٹھ کر سکون سے آڈیو سنیں ۔
مجھے اپنے یوٹیوب کے ناظرین سے پتہ چلتا ہے کہ میرے پچھلے گانوں سے کونسا زیادہ سنا جارہا ہے پھر اُسکی سٹریمنگ سے پتہ چلتا ہے کہ کتنے لوگ آپکا گانا سن رہے ہیں ، کتنے لوگوں نے سنا ہے ، کتنے لوگوں نے ڈاونلوڈ کیا ہے اور کن کن ممالک زیادہ سنا جا رہا ہے ۔ میرا جو حالیہ گانا ریلیز ہوا وہ سب سے زیادہ ہندوستان میں نمبر ایک پر رہا اور پاکستان میں نمبر دو پر تھا۔ اگر میں سارے پلیٹ فارم جس میں انسٹا گرام ، یوٹیوب ، فیسبک گنوں تو میرے گانے کو تقریباً پانچ لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔ میں ہندوستان سے پاپ سنگنگ کے مقابلے میں ایک انعام بھی حاصل کر چکا ہوں جو میرے اور پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔
میں اس بات سے بلکل متفق ہوں کہ کلاسیکل کی ٹریننگ لینا ضروری ہے جیسا کہ عاطف اسلم ہوگئے ۔ انکا سٹائل ساری عمر چلے گا۔ مجھے اگر موقع ملا تو کلاسیکل میوزک کی ضرور ٹریننگ لوں گا۔ میرا ماننا ہے پاپ میوزک کی عمر زیادہ لمبی نہیں ہوتی اس کے مقابلے میں کلاسیکل میوزک لوگوں کو یاد رہتا ہے ۔ تنقید ہمارے معاشرے کا حصہ ہے میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں اگر کوئی مثبت تنقید کرے تو صرف اس پر دھیان دیں ۔ دو تین گلوکار دوست جن میں ایک سرمد خلیل سے مشورہ لیتا ہوں۔ مگر میں اپنے والد کے مشورے کو ترجیح دیتا ہوں۔ وہ منظوری دیتے ہیں تو گانا آگے بڑھتا ہے۔ میں نے جتنے بھی اپنے پراجیکٹس کیے ہیں وہ تقریبا سارے ہی پاکستان میں پروڈیوس کیے ہیں ۔ ریکارڈنگز کیلئے کبھی اگر ایمرجنسی ہو تو میں قطر کے سٹوڈیو میں جاکے گانا ریکارڈ کر لیتا ہوں۔ تو پاکستان میں میوزیشن اس پہ میوزک بنا دیتے ہیں کیونکہ ابھی تک قطر میں مجھے کوئی خاص موقع نہیں ملا۔ اب میرے تین گانے آرہے ہیں جو ایک پروڈیوسر نے بنائے ہیں اور میں نے خود سارا کام ہوتے ہوئے دیکھا ہے، آپ کو ایک باصلاحیت دماغ چاہیے جیسے میوزک کی سمجھ بوجھ ہو اور وہ کم خرچے میں آپ کا پروجیکٹ تیار کروا دے ۔ آجکل میوزک کا سارا کام کمپیوٹر پہ ہی ہوتا ہے۔ میرا مشورہ نئے آنے والوں کو یہی ہے کہ آجکل اگر آپ زیادہ توجہ اپنی آڈیو پر مرکوز کریں تو بہتر ہے ۔ یہ چیز سیکھنے میں مجھے تھوڑا ٹائم لگ گیا ۔ میں نے شروع میں میوزک پہ بہت سرمایہ لگایا لیکن بعد میں ایک چیز محسوس کرلی کہ آپکو زیادہ توجہ کوالٹی پر مرکوز کرنی چاہیے ۔ میں نے اب تک تین بڑے شوز کیے ہیں جو لاہور اسلام آباد اور قطر میں ہوئے جن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ میں نے پاکستان میں کچھ عرصہ گزارا اور محسوس کیا کہ وہاں بہت ٹیلینٹڈ لوگ موجود ہیں جنکی عمریں 20 سے 25 سال تک کی ہیں۔ جو لوگ بھی اس فیلڈ میں آنا چاہتے ہیں میرا ایک ہی مشورہ ہے تعلیم مکمل کریں۔ ابھی تک میں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ میں میوزک کو اپنا پیشہ بناوں گا یا نہیں۔ فلحال میں میوزک شوقیہ کر رہا ہوں۔ ہشام سے بات کر کے بلکل احساس نہیں ہوا کہ ہم نے 23 سال کے ابھرتے ہوئے پاپ سنگر سے بات کی۔
جولائی 12 2023


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International