نیوز رپورٹر (عظیم احمد چشتی)
پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) کے بینر تلے 77 واں جشن آزادی پاکستان، دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں خوب جوش و خروش سے منایا گیا۔ زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن اور انکی اہمیت کو کبھی فراموش نہیں کرتی اسی اثناء میں پی ایم جی کے چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں سمندر پار پاکستانیوں کے سنگ رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا۔
پروگرام آزادی کیک کٹنگ سے شروع ہوا جو بعد ازاں ان گنت ملی نغموں سے جگمگاتا رہا۔ ملک سے محبت کے اظہار کے لئے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا جن میں سنگر علی عمران، سنگر محمد نوید، جاوید اختر، سلیمان شاہد کھوکھر، زردان (کوئٹہ والا)، شیخ عبدالباسط اور غلام عباس صاحب شامل رہے۔ اس پر رونق پروگرام کے مہمان خصوصی جناب وسیم نظر صاحب نے اپنے قیمتی وقت سے چند لمحات ہمارے لئے مختص کئے اور تمام فنکاروں کی خوب داد رسی فرمائی۔
Leave a Reply