rki.news
عقد ہمارے نبی ؐ کی سنت ہے۔ عقد ہمیں بے حیائی اور ارتکابِ گناہِ کبیرہ سے روکتا ہے۔ اس لیے نکاح کو عام کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ گشتہ 16/نومبر اتوار کی شب کانکی نارہ ، گلی نمبر 4 کی نیہا پروین (بنت محمد نسیم ) کا عقد گارولیا کے جناب وسیم اکرم(ابن جناب شکیل احمد) کے ہمراہ احسن طریقے سے انجام پذیر ہوا۔ دولہا، دلہن کو دعائیں اور مبارکباد دینے کے لیے اعزہ، احباب ،سماجی و سیاسی شخصیاتنے شرکت کی۔ کانکی نارہ کے معروف ادیب اور شاعر جناب احمد وکیل علیمی نے زیر نظر اشعار کے حوالے سے عروس و نوشاہ کو مبارکباد و دعائیں دی۔
زباں پر سبھی کے ہی حمد وثنا ہے
نہا کا وسیم آج دولہا بنا ہے
ادا ہوگئی اب جو سنّت نبی ؐ کی
مرادیں ہوئیں پوری ماں اور سبھی کی
شکیل آج نازاں ہیں لختِ جگر پر
کہ ماں بھی تو شاداں ہیں نورِ نظر پر
کرو شکر اللہ کا تم بھی اکرم
کہ عیش و طرب میں رہو تم بھی مدُغم
بسے دونوں کا گھر خدا مثلِ جنّت
علیمی کی ہے یہ دعا اور منّت
( رپورٹ :فیروز خان ،
گلی نمبر_4)
Leave a Reply