Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کسی دردمند کے کام آ اورڈپٹی کمشنر ہری پور

Articles , Snippets , / Thursday, September 18th, 2025

rki.news
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
انسانیت سے پیار کرنے والے لوگ کس قدر منفرد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔نگران شہر کی حیثیت سے تو ڈپٹی کمشنر صاحب ہری پور وسیم احمد صاحب اپنا مقدس فرض جس ایمانداری بجا لاتے ہیں یہ بھی سنہری روایت ہے۔جب امیر شہر عوام کے احوال سے آگاہی کے لیے متحرک رہے تو معاملات درست سمت میں چلتے ہیں اور مثبت اثرات بھی سامنے آتے ہیں۔اس کا ثبوت تو موصوف کے آۓ روز کے اقدامات اور احکامات ہیں ۔جن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جس قدر مقدور ہو انسانیت کے کام آتے ہیں۔موصوف کے تازہ اقدامات صحت کے حوالے سے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے
ہاٹ اسپاٹ کا دورہ کیا۔نیز
موصوف نے ٹی ایم اے، محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ڈینگی کیسز والے علاقوں کا دورہ کیا۔ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاء ہے ۔مزید ٹی۔ایم۔اے عملہ کو کچرے کے ڈھیر صاف کرنے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں
محکمہ آبپاشی کو بند نالہ کھولنے کی ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ علاقے میں فوری طور پر سپرے کرنے کے احکامات بھی صادر کیے۔نیز انسا یت کی پریشانیوں کے خاتمہ کے لیے اقدامات موصوف کا حسنِ عمل ہے۔اس ضمن میں موصوف
نےعوام سے گزارش بھی کی کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈینگی کے خاتمے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔اس کے تناظر میں جائزہ لیں تو موصوف”کسی درد مند کے کام آ“کے نقطہ نظر کی تکمیل کے لیے ہمہ وقت متحرک رہتے اپنا مقدس فرض انجام دے رہے ہیں۔موصوف چونکہ درد مند دل رکھتے ہیں۔غریب اور پسے ہوۓ طبقہ کی بحالی اور مدد کے لیے دل میں جذبہ بھی پنہاں رکھتے ہیں۔اس لیے موصوف سے گذارش ہے کہ یونین کونسل ریحانہ کے متعدد دیہات اور گاٶں ڈِنگ ایک چھوٹی سی بستی ہے اس میں بھی سپرے کروایا جاۓ۔یہ انسانیت سے محبت اور پیار کی سب سے بڑی دلیل بھی ہے۔امید کی جاتی ہے موصوف انسانیت سے خدمت کا نہ صرف تسلسل جاری رکھیں گے بلکہ کسی درد مند کے کام آ کے مصداق ایک جذبہ اور محبت سے اپنا مقدس فرض ادا کرتے رہیں گے۔کیونکہ جو لوگ خدمت انسانیت سچے دل اور لگن سے کرتے ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International