Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کسی کو پرتشدد حتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی، عمران خان

Latest - تازہ ترین , / Monday, July 15th, 2024

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے درخواست پر سماعت کی، جبکہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوشن عدالت میں موجود رہے۔جج اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کو کیسز اور وکلا کے بارے میں بتایا، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جج صاحب آپ سے کچھ بات کرنا چاہتا ہوں، جس پر جج نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بات کریں۔عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال میں کسی کو پرتشدد احتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری کسی نے نہیں کروائی، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی کہ نو مئی واقعات پر آزادانہ انکوائری ہونی چاہئے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ گوجرانوالہ میں مجھ پر جو حملہ ہوا، میں چاہتا تھا کہ جنرل فیصل نصیر پر ایف آئی آر ہو مگر پرچہ نہیں ہوا، کیپیٹل ہل کے حملے میں ویڈیوز کے ذریعے حملہ آوروں کو پکڑا گیا۔واضح رہے کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے بارہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی تھی۔بعد ازاں نو مئی کے تین مقدمات میں لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کل سولہ مقدمات درج ہیں، جس میں چار میں وہ ضمانت پر ہیں۔

Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: کسی کو پرتشدد حتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی، عمران خان, ID: 8169

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)

Display Conditions
specific pages
Adwp_the_query
post_id: 8169
is_singular: 1


Find solutions in the manual
Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: کسی کو پرتشدد حتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی، عمران خان, ID: 8169

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)

Display Conditions
post type
Adwp_the_query
post


Find solutions in the manual

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International