تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

کشمیر کی بیٹی ہوں

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Friday, July 5th, 2024

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)

میرا کام خدمت خلق کرنا ہے ، انسانیت کی خدمت کا سلسلہ تا حیات جاری رکھوں گی ، کشمیر کی بیٹی ہوں کشمیر کے لیئے عالمی سطح پر کام کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں ، صائمہ صابر

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان یوکے میں آنے کا ایک بڑا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کی عوام کے حقیقی مسائل عالمی سطح پہ اجاگر کر کے حل کرواؤں ، میں دختر کشمیر ہوں اقوام متحدہ تک کشمیر کی خوبصورتی کے چرچے کرواؤں گی ، سینیئر جرنلسٹ

عالمی شہرت یافتہ سینیئر جرنلسٹ صائمہ صابر نے کہا کہ کشمیر کے لیئے بات کرنا کشمیری عوام کا سہارا بننا کشمیر کی خوبصورتی اور حسن و جمال کو پوری دنیا میں متعارف کروانا میرا فرض ہے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان یوکے میں مجھے رکنیت ملی ہے میں انتہائی مشکور ہوں اعلیٰ قیادت کی جنھوں نے میری ممبر شپ کی صائمہ صابر نے کہا میں اپنے کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کرتی ہوں آپ کی بہن آپ کی کشمیری بیٹی دختر کشمیر
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان یوکے کے ذریعے سے آپ کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرے گی انھوں نے کہا کہ میں انسانیت کی خدمت کا سلسلہ تب تک جاری رکھوں گی جب تک جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے اور تب تک انسانیت کی خدمت کرتی رہوں گی جب تک روح و بدن کا رشتہ برقرار ہے صائمہ صابر نے کہا کہ آزاد جمہوں کشمیر جیسی خوبصورت حسن و جمال کہیں نہیں ہے ہم کشمیری لوگ ہر آنے والے مہمان کے لیئے دلوں و گھروں کے دروازوں کو ہمیشہ کھلا رکھتے ہیں صائمہ صابر نے کہا کہ مستقبل میں میرا ارادہ ہے عالمی ممالک کے دوروں کر تعلیمی و صحافتی سرگرمیوں کے حوالے سے جب جہاں بات کروں گی پہلے کشمیر کی بات کروں گی ہم کشمیری صرف خود مختاری چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں ہمارے حقوق دیئے جائیں اللہ کے فضل سے اپنے کشمیری بہنوں بیٹیوں ماؤں بزرگوں کی امید کرن ثابت ہوں گی میرا مقصد جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان یوکے اس صحافتی تنظیم میں شامل ہو کر اپنے کشمیری عوام کی دل و جان سے خدمت کرنا اور سسکتی بلکتی کراہتی تڑپتی اور روتی انسانیت کو سینے سے لگانا ہے
کشمیری عوام کی محبت کشمیر کی محبت کو دنیا کی کوئی طاقت میرے دل سے نکال نہیں سکتی ایک بار پھر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان یوکے کی اعلیٰ قیادت میاں عامر علی مرکزی صدر ، محمد آصف قائمی مرکزی سیکرٹری جنرل ، حامد صدیق انجم جنرل سیکرٹری JAL پاکستان ، امان اللہ کھوکھر صدر جے اے پی پاکستان ، محمد اقبال قایمخانی ، فنانس سیکرٹری JAP پاکستان و دیگر کا شکریہ ادا کرتی ہوں
صائمہ صابر نے کہا کہ

میں خواتین کی آزادی اور خود مختاری پر بھی کام کرتی رہی ہوں ، ہمارے معاشرے میں خواتین آزاد نہیں ہیں میرا مقصد ہے کہ ہر لڑکی ہر
عورت آزاد اور خود مختار ہو کشمیری خواتین کو بھی کشمیری عوام کے ساتھ حقوق ملنے چاہیئے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International