تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

کلموہی، میسنی، پھپھے کٹنی، عالمہ یا تابع دار بیوی

Articles , Snippets , / Thursday, October 10th, 2024

وہ کون تھی؟
وہ کیوں تھی؟
پانچ فٹ پانچ انچ کی ہاییٹ کے ساتھ کتابی چہرہ اور کھڑے کھڑے نین نقوش دکھنے میں تو وہ ایک خوبصورت عورت ہی نظر آتی تھی. رنگ سفید تھا مگر تازگی منفقود تھی ہاں پیلگی کا عنصر نمایاں تھا. جیسے کسی نے جسم کا سارا خون نچوڑ کے خون کی تمام نالیوں کو صرف پلازما سے بھر دیا ہو. بیچاری ہاں اسے پہلی دفعہ دیکھ کے یہی لفظ میری منہ سے اس کے لیے نکلا تھا لیکن ٹھہریے مجھے ذرا سوچنے دیجیے میں نے پہلی مرتبہ اسے کب دیکھا تھا. اس کی خالہ کی شادی پہ یا اس کی نانو کی فوتگی پہ اب کچھ ٹھیک سے یاد نہیں آ رہا لیکن بہرحال دیکھا ضرور تھا جب ایک دبلی پتلی خوبصورت سی بارہ سالہ بچی دو پو نیاں باندھے ادھر سے ادھر بے فکری سی بھاگی پھرتی تھی. وہ اتنے سارے بچوں کے جھرمٹ میں آیس کریم کی ضد کرتی ہوی بہت اچھی لگی. کاش جو آنکھوں کو اچھے لگتے ہیں وہ واقعی میں اچھے ہوں تو دنیا گل و گلزار بن جاے. لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے
ایسا تو ہوتا نہیں ہے
خواب بنتی آنکھوں کے
خواب سچے ہو جاءیں
بھوکے رج کے سو جائیں
ٹمٹماتے جگنوؤں سے روشنی سی ہو جاے
درد سر شفا پاے
بےکسی نہ رو پاے
کاش یہ دنیا ساری
امن بھاشا ہو جاے
خواب اور خیال کی کہکشاں سجا کے بھی
ایسا تو ہوتا نہیں ہے
خواب، خواب رہتا ہے
خواب، سچ ہوتا نہیں ہے
جہاں آرا موسی کے اوپر تلے چار بیٹے بیاہے جا چکے تھے اور اب اپنی اپنی بیگمات کی ہمراہی میں خوش و خرم زندگیاں گزار رہے تھے اب موسی کو اپنے بڑھاپے کے سہارے کے لیے اپنے پانچویں، سب سے چھوٹے اور لاڈلے بیٹے بہزاد حسرت کے لیے ایک سگھڑ، گھریلو، معمولی پڑھی لکھی، ستی سویتری کسی غریب گھرانے کی بچی کی ضرورت تھی جو سادگی اور معصومیت میں اپنی مثال آپ تو ہو ہی دل و جان سے بوڑھے ساس سسر کا خیال بھی رکھ سکے.تو بہت زیادہ جانچ پڑتال اور چھان بین کے بعد قرعہ فال ماریہ چٹھہ کے نام نکلا ہاں وہی لمبی چوڑی، کتابی چہرے اور پھیکی رنگت والی ماریہ چٹھہ جس کی ماں کی تیز طراری پوری برادری میں مشہور تھی. جو اگر رات کو دن کہنے پہ مضر ہو جاتی تو پھر کوئی مای کا لعل اس کے کہے سے انحراف نہیں کر سکتا تھا پتہ نہیں اتنی لسڑ ٹایپ کی ٹیکا مارکا عورتیں معاشرے کو کیا دکھانا چاہتی ہیں؟ . خیر جہاں آرا بیگم کی تو پھوٹ گءی قسمت اور ہار گیے ستارے.. خدمتگار، سچجی اور بیبی بہو کے نام پہ ایک میسنی، ناگن،سپنی، کلیہنی دوغلی عورت کو بہو بنا کے گھر لے آءیں.
ہار گءی قسمت
ہار گءی قسمت اور سو گیے ستارے تھے

ہیروں جیسے بیٹے تھے ماوں نے وارے تھے
خاندانی عورتوں نے گھروں کو جوڑا تھا
اور بے ہدیتیوں نےبنے ہوے بگاڑے تھے
دیکھ کر حیراں ہیں، رنگ برنگی دنیا کو
عجب سی دنیا کے عجب ہی نظارے تھے
تو ماریا چٹھہ نے نکاح کے دو بولوں کے فوراً بعد ہی اپنے تیور دکھانے شروع کر دیے. علیحدہ گھرتو چند دن میں ہی مل گیا چندا رانی کو شوھر کو رشوت پہ اکسانے، گھر میں دولت کء ڈھیر لگانے سے لے کر میاں کو والدین، رشتہ داروں سے جدا کرنے، پرائیویسی کے اس بھوت نے کتنوں کو ہی کتنوں سے جدا کر ڈالا.
پرائیویسی
عجب سے لفظ سے پالا پڑا ہے
عجب سی رسم سے پالا پڑا ہے
صرف لڑکی والے رشتہ دار اور
لڑکے والے سب پراے پیارو
دوھای سے بڑی دوھای یارو
مسز چٹھہ نے بہزاد حسرت کچھ ایسا ہپناٹایز کیا کہ وہ بے جان لاشے کی طرح مسز چٹھہ کی ہاں میں ہاں ملاتا ہوا والدین اور بالخصوص والدہ جیسے پیارے رشتے سے بھی کٹ کے رہ گیا. سنتے آے تھے کہ
ہاے وے میریاں سوہنیا ربا
کناں جمیاں تے کناں لے جانیاں، دھیاں رانیاں
لیکن بطورِ ماہر امراض نسواں میرا مشاہدہ ہے کہ لوگ اور بالخصوص خواتین جتنی خوشی بیٹوں کے پیدا ہونے پہ مناتی ہیں اور بیٹوں کے طور طریقے دیکھیے کہ
شادیاں ہوتے ہی وہی لاڈلے بیٹے ایسے پراے ہو جاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ، جیسے کبھی تھے ہی نہیں. قصہ مختصر یہ کہ پہلے بیٹیاں پرای ہوتی تھیں اور اب بیٹے اور اگر ماریا چٹھہ جیسی بہویں بیاہ کر باجے گانوں کے ساتھ شوقوں سے لای جایں تو یہ چھوٹے گھروں کی چھپکلیاں اپنی چند روزہ موج مستی کے لیے خون کے رشتوں کو بھی نشان عبرت بنانے سے نہیں چوکتی ہیں وہ کہتے ہیں ناں کہ ذات دی کوڑھ کرلی تے شہتیراں نوں جپھے. تو ذات کی کوڑھ کرلی، سپنی، ناگن،کلموہی نے خون کے رشتوں کو ہی شیشے کی مانند چورا چورا کر دیا رشتے آسمانوں پہ طے ہوتے ہیں لیکن خدارا بیٹوں کے رشتے کسی خاندان اور گھر گھرانے میں طے کیجیے تاکہ آخری عمر میں آپ کو کف ندامت نہ ملنا پڑے اور نہ ہی آنکھیں جھکانی پڑیں اللہ پاک آپ کا اور ہمارا ہامی و ناصر ہو.
ڈاکٹر پونم گوندل لاہور
naureendoctorpunnam@gnail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International