Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کیا منشیات کا استعمال ذہنی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے؟

Articles , Snippets , / Tuesday, March 11th, 2025

تحریر : ثانیہ زہرا ، ماہر نفسیات

پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے منشیات فروشی اور اس کی پیداوار اور استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے منشیات دکانوں کے بعد گلیوں اور بازاروں میں بھی فروخت کی جا رہی ہے جس کو فروخت کرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتیں بھی برابر کی شریک ہیں
منشیات کا نشہ نفسیاتی مسائل کے ساتھ ساتھ سماجی زندگی پر بھی بری طرح اثر انداز ہو رہا ہے
پریشانی اور تناؤ :منشیات کا تناؤ اور پریشانی کو بڑھا سکتا ہے
ڈپریشن : منشیات کے عادی انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں کسی بھی کام پر توجہ نہیں دے سکتے اور تنہا رہنا پسند کرتے ہیں
موڈ میں تبدیلی: منشیات کا استعمال چڑچڑاپن ،موڈ میں تبدیلی اور جذباتی عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے
معاشرے سے علیحدگی : منشیات کا عادی انسان تنہائی میں رہتا ہے معاشرے کے لوگوں سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ اچھے لوگوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے
خود اعتمادی : منشیات کا عادی انسان اعتماد میں کمی کا شکار ہو جاتا ہے
کچھ ادویات کے استعمال سے اس کو ہیلوسینیںشن(hallucinations ) جیسے نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
علاج : نفسیاتی مسائل کو بیک وقت حل کرنا بہت ضروری ہے جوکہ ادویات ،تھراپی اور سپورٹ کے ذریعے ممکن ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International