Today ePaper
Rahbar e Kisan International

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بگڑہ ہری پور میں شہداۓ آرمی پبلک سکول پشاور کے لیے دعائیہ تقریب اور قرآن خوانی۔

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, December 16th, 2025

rki.news

ہری پور (فخرالزمان سرحدی سے

سانحہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل انیس محمد عباسی گورنمنٹ ہائی سکول بگڑہ ہری پور نے انتہائی دل گرفتہ انداز
سے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو سلام پیش کیا۔اس موقع پر شہداء کی یاد میں پرنسپل انیس محمد عباسی کی زیر نگرانی بچوں اور اساتذہ کے ایصال ثواب کے لیے باقاعدہ قرآن خوانی ہوئی۔
پرنسپل انیس محمد عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا”16 دسمبر انسانی تاریخ کا بدترین سیاہ دن تھا۔جب معصوم پھولوں پر دردناک حملہ ہوا.تو ہر آنکھ افسردہ اور ہر دل پریشان تھا۔ظلم کی تاریخ رقم ہوئی ۔
سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہے۔شہید بچوں کی قربانی ایک لازوال داستان ہے۔11سال قبل پیش آنے والا یہ واقعہ اپنے پیچھے ایسے نقوش چھوڑ گیا ہے جو مٹانے سے نہیں مٹ سکتے کیونکہ اس واقعہ کا تعلق کسی معمولی چیز سے نہیں بلکہ ان بے قصور بچوں سے ہے جو حصول علم کی تلاش میں نکلے تھے۔تقریب میں ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام نے بھی خطاب کیا ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International