تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ہم غیروں سے تو بچ گئے مگر

Articles , Snippets , / Thursday, April 4th, 2024

تقسیمِ ہند کے بعد غیر مُسلموں کی حکمرانی سے تو ہماری جان چُھوٹ گئی مگر ہم اپنوں کے ہتھے چڑھ گئے جن کی ترجیحات حُکمرانی اور دولت کا حصول تھا جس کے نتیجے میں پاکستان دو لخت ہو گیا. سیاستدانوں نے یہ تاثر دیا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے بچے کھچے پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہو جائے گی مگر ایسا ہونے کی بجائے صرف سیاستدانوں، اعلیٰ سرکاری افسران اور اُن کے اہل و عیال کے معاشی حالات ہی بہتر ہوئے. اِن میں سے اکثر کے اثاثے صرف اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی ہیں. اِسی لئے یہ انتہائی پُرتعیش زندگی گزار رہے ہیں جبکہ عام عوام کو بدترین معاشی ابتری، سیاسی بے چینی اور دہشت گردی کا سامنا ہے. اس کے برعکس بنگلہ دیش کے معاشی اور سیاسی حالات انتہائی تسلی بخش ہیں اور امن و امان کی صورتحال قابل تعریف ہے. ہم انتظامیہ عدلیہ اور دیگر موثر حکومتی اداروں سے اُمید کرتے ہیں کہ سرکردہ سیاستدانوں، اعلیٰ حاضر/ ریٹائرڈ سرکاری افسران اور اُن کے اہل و عیال کے اندرون ملک بیرون ملک اثاثوں اور ذرائع کا جائزہ لے کر تفصیلات عام کریں تاکہ عوام کے شک و شبہات کو دور کیا جائے. حال ہی میں میڈیا پر یہ خبر بھی عام ہوئی تھی کہ متعد ریٹائرڈ سرکاری افسران کی پینشن کی رقوم امریکی ڈالر میں ان کو بیرون ملک بھیجی جا رہی ہیں. نہ جانے حکومت نے اس کی اجازت کیسے دی جبکہ مقروض ملک بیرونی قرضوں کی اقساط ادا کرنے کے لئے بھی مزید امریکی ڈالرز میں بیرونی قرضے لیتا ہے. ہمیں اُمید ہے کہ متعلقہ ادارے مندرجہ بالا حالات اور حقائق کی روشنی میں فوری کاروائی کر کے ملک و قوم سے وفاداری کا ثبوت دیں گے.

حفاظت باغ کی جب باغ کے مالی نہیں کرتے
تو پھر موسم بہاروں کے بھی ہریالی نہیں کرتے
شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International