Today ePaper
Rahbar e Kisan International

یارانِ ادب

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, April 30th, 2025

rki.news

آہ، جناب شگفتہ سہسرامی

باخبر ذرائع کی اطلاع کے مطابق، سہسرام ضلع روہتاس بہار کے رہنے والے مشاعرہ لوٹنے کے فن میں ماہر جناب شگفتہ سہسرامی 29 اپریل 2025 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

انا للہ وانا الیہ راجعون

حب الوطنی کو اپنے بیشتر کلام میں موضوع کے طور پر برتنے والے شاعر، شگفتہ سہسرامی نے گریجویشن کرنے کے بعد اردو ادب میں ایم اے کیا اور پھر درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے ۔ ان کی غزلیات اور قطعات کا مجموعہ “جستجو” 2008 میں اور نظموں کا مجموعہ” شانتی ” 2018 میں منظر عام پر آیا، نعتیہ کلام کا مجموعہ “یا صاحب الجمال” بھی مطبوعات میں شامل ہے۔

بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2025 عیسوی حاصل ہوتی ہے.

اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین، محبین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

قطعہء تاریخِ وفات
برائے
جناب شگفتہ سہسرامی

غزل خواں شگفتہ رَجَز خواں شگفتہ
محبِّ وطن اک سُخن داں شگفتہ

ہمیشہ محبت کی عظمت کا قائل
مُواخاتِ قومی پہ نازاں شگفتہ

چراغِ سہسرام تاباں درخشاں
ادب کے افق پر فروزاں شگفتہ

سخن گُستری “جستجو” “شانتی” کی
ستم پروری سے گریزاں شگفتہ

وفاتِ شگفتہ کی تاریخ نایاؔب
:محبِّ وطن مضطرب جاں شگفتہ:

2025 عیسوی

دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International