Today ePaper
Rahbar e Kisan International

یومِ استحصالِ کشمیر: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں لیکچر اور یکجہتی ریلی کا انعقاد

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, August 5th, 2025

rki.news

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 05اگست 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے لیکچر اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹررشیداحمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں قوموں کی آزادی کے لیے جدید حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو انتہا پسندانہ تصورات کی طرف جانے کی بجائے اجتماعی تصور کے ساتھ شعوری بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرکے معاشی طور پر مستحکم ہو کر اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہی ہم دنیا میں اپنی بات منوا سکتے ہیں اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوا سکتے ہیں۔کشمیری عوام سے محبت ہمارے شعور کا حصہ ہے۔کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے ریلی میں ڈاکٹر بنیامین رانا، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر اختر حمیداور دیگر اساتذہ و اسٹاف بھی موجود تھے

ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International