Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

آزاد نظم

· June 2, 2025
آزاد نظم

rki.news

عنوان. ملاقات
ہاتھ میں ہاتھ کے
ان کہی بات کے
اک ملاقات کے
کتنی شہرت ہوی
کتنی تہمت لگی
کتنی باتیں ہویں
وارداتیں ہویں
کتنے فتوے ہوے
کتنی نیندیں اڑیں
کتنے گھایل ہوے
غم کی پایل ہوے
ہم بھی سایل ہوے
ہاتھ میں ہاتھ کے
اک ملاقات کے
ان کہی بات کے
لوگ دودھوں دھلے
لوگ حاجی بھلے
پاک ہر عیب سے
ہم ہی عبرت نشاں
وحشت کارواں
زخم پیتے رہے
یونہی جیتے رہے
ہاتھ میں ہاتھ کے
اک ملاقات کے
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.