rki.news
کوئی سن گن، نہ کچھ کہا، چپ چاپ
عشق ہونا تھا، ہو گیا چپ چاپ
جب نہ کہنے کو کچھ رہا باقی
دل نے دل سے کہا سنا چپ چاپ
سوچنے والے سوچتے ہونگے
کیوں یکایک میں ہوگیا چپ چاپ
وہ یقیناٗ مجھے بلا لیتا
گر زمانہ یہ دیکھتا، چپ چاپ
اس کی باتیں کھٹک رہی تھیں، مگر
“مصلحت تھی کہ میں رہا چپ چاپ”
تو بھی اچھا کہے گا ابن چمؔن
کام کر دوں اگر ترا چپ چاپ
ابن چمن
ابو ظبی




