دل کو اب غم ہی راس ہے ساجد
اب یہ دولت ہی پاس ہے ساجد
اب کوئی ضد، مطالبہ ہی نہیں
دل حقیقت شناس ہے ساجد
کوئی تدبیر سوجھتی ہی نہیں
سلسلہء۔۔۔ ہراس ہے ساجد
گنگناہٹ سی ہے ہواؤں میں
تو کہیں آس پاس ہے ساجد
ساری دنیا اداس لگتی ہے
آج وہ پھر اداس ہے ساجد
ایک دریا سے بجھ نہ پائے گی
اک سمندر کی پیاس ہے ساجد
چاند ساجد ابھی نہیں دکھتا
اس سے ملنے کی آس ہے ساجد
نواز ساجد نواز
موضع حسوک




