Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

اگست 14 کی مناسبت سے ایک نظم

· August 10, 2025
اگست 14 کی مناسبت سے ایک نظم

rki.news

نظم “سبز جھنڈیاں”
از: سید انور ظہیر رہبر، برلن جرمنی

ان سبز و سفید جھنڈیوں کی حرمت کو تم سنبھال کر رکھنا
قدموں تلے روندنے نہ دینا
سبز جھنڈیاں یہ کاغذ کی
گرچہ بہت قیمتی ہیں
ان پر تو
چاند تارے ٹکے ہوئے ہیں
ان رنگوں اور ان چاند تاروں کی عظمت کا خیال رکھنا
اس لیے تم
سبز جھنڈیوں کو جشن کے بعد کوڑے دان میں بے عظمت نہ ہونے دینا
بلکہ
اس سبز رنگ کو
اس سرزمین کی عظمت کا ابدی نشاں بنانے کا سوچنا
اِن جھنڈیوں کی جگہ
ہر گلی اور ہر محلے میں
سر سبز و شاداب
پودے لگا دینا
کہ کل ہمارا وطن درختوں کے پتوں کی
سبز جھنڈیوں سے
سال در سال سجا رہے
اور ہم
آنے والی نسلوں کو ہمیشہ رہنے والی عظیم سبز جھنڈیوں کا اک تحفہ دے سکیں

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.