rki.news
روشن اندر سے مجھ کو کر مولا
میرے باطن میں نور بھر مولا
میں نہ دیکھوں جہاں کی چیز کوئ
دے ان آنکھوں کو وہ نظر مولا
میرے آنسو تیرا ہی نام لکھیں
دے میرے دل کو ایسا ڈر مولا
روح کی میں نے کھڑکی کھولی ہے
اس میں اپنا بنا دے گھر مولا
تجھ کو تکتی رہوں جہاں سے میں
ملے جنت میں ایسا در مولا
پہنچوں میں عرش کی بلندی پہ
ایسے مجھ کو لگا دے پر مولا
حمد تیری پڑھے سدا خانم !
دے اسے ایسا اک ہنر مولا
فریدہ خانم ….. لاہور , پاکستان ۔




